رکنیت بحال ہونے کے بعد راہل گاندھی پہنچے پارلیمنٹ، گاندھی کے مجسمے کو کیا نمن
راہل گاندھی پارلیمنٹ پہنچ کر باپو مہاتما گاندھی کے مجسمے پر گئے اور وہاں پہنچ کر انہوں نے گاندھی جی کے مجسمے کے سامنے نمن کیا۔
لوک سبھا سکریٹریٹ سے رکنیت کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد راہل گاندھی پارلیمنٹ میں پہنچ گئے ہیں اور کانگریس میں جشن کا ماحول ہے۔ دوسری جانب جب راہل گاندھی پارلیمنٹ پہنچے تو وہاں انڈیا کے اتحادی رہنما راہل گاندھی کے حق میں نعرے لگاتے نظر آئے۔ راہل گاندھی پارلیمنٹ پہنچ کر باپو مہاتما گاندھی کے مجسمے پر گئے اور وہاں پہنچ کر انہوں نے گاندھی جی کے مجسمے کے سامنے نمن کیا۔
یہ بھی پڑھیں : راہل گاندھی کی پارلیمنٹ کی رکنیت 138ویں دن بحال ہو گئی
راہل گاندھی 137 دنوں کے بعد پارلیمنٹ پہنچے اور ہندوستانی اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ نے ان کا استقبال کیا۔ اس سے پہلے راہل گاندھی نے بھی اپنا ٹوئٹر بائیو تبدیل کیا تھا اور اس میں انہوں نے ممبر آف پارلیمنٹ لکھا ہے۔ راہل گاندھی کیرالہ کے وایناڈ سے رکن پارلیمنٹ ہیں۔
ادھر کانگریس دفتر میں زبردست جشن کا ماحول ہے اور وہاں ڈھول، ناچ گانا و نعرے بازی خوب سنائی دے رہی ہے۔ صبح کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے انڈیا کے موجود اتحادیوں اور کانگریس کے ارکان کا منہ میٹھا کرایا۔
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کو مودی سرنیم کے معاملے میں گجرات کی نچلی عدالت سے دو سال کی سزا ہوئی تھی جس کے بعد ان کی پارلیمنٹ کی رکنیت ختم ہو گئی تھی اور ان کا بنگلہ بھی ان سے لے لیا گیا تھا لیکن سپریم کورٹ کے ذریعہ سزا پر روک لگانے کی وجہ سے ان کی رکنیت بحال ہو گئی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔