سی بی آئی نے پاسپورٹ گھپلے میں 32 افسران اور ایجنٹوں کے خلاف مقدمہ درج کیا

ملزمان مبینہ طور پر نامکمل دستاویزات کے ساتھ مشکوک پاسپورٹ جاری کرنے یا پاسپورٹ درخواست دہندگان کی ذاتی تفصیلات میں ہیرا پھیری کی سازش کرتے تھے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے مہاراشٹر میں 33 مقامات پر چھاپے مار کر بڑی رشوت کے عوض مشکوک پاسپورٹ جاری کرنے کے الزام میں 32 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

ایک افسر نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ سی بی آئی نے ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں شکایات موصول ہونے کے بعد، سی بی آئی نے ناسک کے علاوہ ملاڈ اور لوئر پریل میں پاسپورٹ سیوا کیندر (پی ایس کے) میں پاسپورٹ ڈپارٹمنٹ کے 14 افسران کے خلاف 12 معاملے درج کیے اور مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔


ریلیز میں کہا گیا کہ جن لوگوں پر معاملہ درج کیا گیا ہے ان میں 14 پاسپورٹ اسسٹنٹ،  پاسپورٹ سیوا کیندر کے سینئر پاسپورٹ اسسٹنٹ اور باقی 18 بیرونی سہولت کار/ ایجنٹ/ بروکرز شامل ہیں۔ یہ سبھی بدعنوانی کی سرگرمیوں میں مشترکہ طور پر ملوث ہیں، اس کے علاوہ ممبئی کے علاقائی پاسپورٹ آفس کے تحت دونوں شہروں میں 33 مقامات پر چھاپے مارے گئے۔

ملزمان ایک دوسرے کے ساتھ مستقل رابطے میں تھے اور مبینہ طور پر نامکمل دستاویزات کے ساتھ مشکوک پاسپورٹ جاری کرنے یا پاسپورٹ درخواست دہندگان کی ذاتی تفصیلات میں ہیرا پھیری کی سازش کرتے تھے۔


سی بی آئی کی ٹیم نے وزارت خارجہ کے پاسپورٹ سیوا پروگرام ڈویژن کے ویجیلنس افسران اور آر پی او، ممبئی کے افسران کے ساتھ چھاپہ مارا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔