سوشانت خودکشی معاملے کی سی بی آئی سے جانچ سے متعلق عذرداری خارج

چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے کی صدارت والی تین رکنی بنچ نے الکا پریا کی مفاد عامہ کی عذرداری یہ کہتے ہوئے مسترد کردی کہ پولس کو اپنا کام کرنے دیجیے۔

سپریم کورٹ آف انڈیا - فائل تصویر / Getty Images
سپریم کورٹ آف انڈیا - فائل تصویر / Getty Images
user

یو این آئی

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت خودکشی معاملے کی جانچ مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) کو سونپنے کے حکم دینے سے متعلق عذرداری جمعرات کو سپریم کورٹ نے مسترد کردی، چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے کی صدارت والی تین رکنی بنچ نے الکا پریا کی مفاد عامہ کی عذرداری یہ کہتے ہوئے مسترد کردی کہ پولس کو اپنا کام کرنے دیجیے۔

عرضی گزار کے وکیل نے کہا ہے کہ سشانت سنگھ راجپوت نے مفاد عامہ میں متعدد کام کیے تھے۔ انہوں نے بچوں کو امریکہ کی خلائی ایجنسی ناسا بھی بھیجا تھا۔ اس پر جسٹس بوبڈے نے کہا ہے کہ اس بات سے مفاد عامہ کی عذرداری کا کوئی لینا دینا نہیں ہے کہ کوئی شخص اچھا تھا یا خراب؟ یہ حق علاقائی مسئلہ ہے۔ اگر عرضی گزار کے پاس اس معاملے میں کچھ پختہ ثبوت دینے کے لئے ہیں تو وہ بامبے ہائی کورٹ جاسکتا ہے۔


واضح رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت کے دوست ریا چکروتی نے بہار میں درج ایف آئی آر کو ممبئی منتقل کرنے کے مطالبے کے سلسلے میں عدالت عظمی کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے جبکہ سشانت کے والد نے اس معاملے میں کوویٹ دائر کرکے کہا ہے کہ عدالت بغیر ان کی بات سنے کوئی یکطرفہ حکم جاری نہ کرے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔