ممبئی: رکن پارلیمنٹ وائیکر کے رشتہ دار پر 'ای وی ایم کو ان لاک' کرنے کے الزام پر مقدمہ
ممبئی کے شمال مغربی لوک سبھا کے نومنتخب رکن پارلیمنٹ رویندر وائیکر کے بہنوئی پر 4 جون کو ایک گنتی مرکز میں مبینہ طور پر موبائل فون استعمال کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیاہے۔
ممبئی کی ایک سیٹ کو لے کر کافی ہنگامہ ہے اور اب ممبئی کےرکن پارلیمنٹ وائیکر کے رشتہ دار پر 'ای وی ایم کو ان لاک' کرنے کے لیے موبائل فون استعمال کرنے کے الزام پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ معاملہ نے اس وقت سے زیادہ طول پکڑ لیا جب سے الیکشن کمیشن نے اس کے تعلق سے بیان دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : رثائی ادب کا بے لوث خادم۔ ہلال نقوی
اپوزیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سی سی ٹی وی فوٹیج شیئر کرنے سے انکار کردیاہے ممبئی کے شمال مغربی لوک سبھا کے نومنتخب رکن پارلیمنٹ رویندر وائیکر کے بہنوئی پر 4 جون کو ایک گنتی مرکز میں مبینہ طور پر موبائل فون استعمال کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیاہے، جب لوک سبھا انتخابات 2024 کے نتائج کا اعلان کیا گیا تھا، ایک پولیس اہلکار نے ہفتہ کو بتایاکہ ۔
واضح رہے وائیکر کے رشتہ دار منگیش پنڈیلکر کے خلاف بدھ کو گورے گاؤں میں ایک گنتی مرکز کے اندر مبینہ طور پر کام کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، جو وائیکر کے حلقہ کا حصہ ہے۔ ویسے بھی حزب اختلاف کے کئی رہنما ای وی ایم کے مسئلہ کو اٹھا رہے ہیں اور اب اس مسئلہ کے سامنے آنے کے بعد اس مدے نے اور طول پکڑ لیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔