جڑواں بہنوں سے شادی کرنے والے نوجوان کے خلاف کیس درج، خاتون کمیشن نے کارروائی کی دی ہدایت
مہاراشٹر ریاستی خاتون کمیشن نے ممبئی کے ایک نوجوان کے ذریعہ جڑواں بہنوں سے شادی کرنے کے معاملے میں سولاپور پولیس کو کارروائی کی ہدایت دی ہے۔
مہاراشٹر ریاستی خاتون کمیشن نے ممبئی کے ایک نوجوان کے ذریعہ جڑواں بہنوں سے شادی کرنے کے معاملے میں سولاپور پولیس کو کارروائی کی ہدایت دی ہے۔ کمیشن کی چیئرپرسن روپالی چاکنکر نے سولاپور کے پولیس سپرنٹنڈنٹ سے کارروائی کی رپورٹ پیش کرنے کو کہا ہے۔ اتل یو اوتاڈے نامی شخص نے جڑواں بہنوں رنکی ایم پڈگاؤنکر اور پنکی ایم پڈگاؤنکر سے شادی کی۔ وہ آئی ٹی کمپنی میں انجینئر ہیں اور کاندیوالی مغرب میں رہتے ہیں۔
شادی 2 دسمبر کو 300 مہمانوں کی موجودگی میں ہوئی تھی۔ شادی تقریب کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔ غیر مصدقہ خبروں سے پتہ چلتا ہے کہ اوتاڈے پہلے سے ہی شادی شدہ ہے۔ اس کی پہلی بیوی نے جڑواں بہنوں کے ساتھ اس کے رشتے پر ناراضگی ظاہر کی تھی۔ حالانکہ پولیس نے ابھی تک اس پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔
مقامی باشندہ راہل بی پھولے نے مقامی پولیس سے رابطہ کر رپورٹ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔ لیکن اسے عدالت کی پناہ میں جانے کا مشورہ دیا گیا۔ شادی ایک ساتھ ایک ہی پنڈال میں دونوں فیملی کے اتفاق سے ہوا۔ اوتاڈے کا ممبئی میں سیاحتی کاروبار ہے۔ کہا جاتا ہے کہ بہنوں میں بچپن سے ہی بہت قربت تھی۔ وہ ایک دوسرے سے الگ نہیں ہونا چاہتی تھیں۔ انھوں نے پڑھائی لکھائی، ملازمت سب ساتھ ہی کیا۔ اس معاملے میں قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ شادی غیر قانونی ہے، تینوں کو قصوروار ٹھہرایا جا سکتا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔