جموں و کشمیر کو ایک کھلی جیل بنا کر خیالات پر پہرہ بٹھا دیا گیا ہے: محبوبہ مفتی

پی ڈی پی کی صدر نے کہا کہ یہاں کے ہزاروں کی تعداد میں نوجوان ملک کے مختلف جیلوں میں بند ہیں۔ یہاں بات کرنے پر قدغن ہے، خیالات پر پہرہ بٹھا دیا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>محبوبہ مفتی / تصویر: یو این آئی</p></div>

محبوبہ مفتی / تصویر: یو این آئی

user

یو این آئی

پی ڈی پی کی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر کو ایک کھلی جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کا سلسلہ شروع ہونے کے ساتھ ہی یہاں پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔ انہوں نے یہ باتیں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرنے کے دوران کہیں۔ اس موقع پر انہوں نے سری نگر کے بٹوارہ میں دریائے جہلم میں کشتی پلٹنے کے واقعے پر بھی اظہار افسوس کیا۔

جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ نے منگل (16 اپریل) کو جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے وچھی میں ایک انتخابی ریلی کے بعد کہا کہ جموں وکشمیر کو ایک کھلی جیل میں تبدیل کیا گیا ہے، یہاں کوئی بات نہیں کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کا سلسلہ شروع ہونے کے ساتھ ہی یہاں پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بھی شرع ہوا ہے، کچھ دن پہلے شوپیاں میں ملی ٹنٹوں نے ایک غیر مقامی ٹورسٹ گائیڈ پر حملہ کیا تو اس کے بعد سینکڑوں کی تعداد میں نوجوانوں کو پکڑا گیا اور ان پر سیفٹی ایکٹ لگا دیا گیا۔


پی ڈی پی کی صدر نے کہا کہ یہاں کے ہزاروں کی تعداد میں نوجوان ملک کے مختلف جیلوں میں بند ہیں۔ یہاں بات کرنے پر قدغن ہے، خیالات پر پہرہ بٹھا دیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج ہم نے الیکشن مہم شروع کی ہے کیونکہ شوپیاں اور پلوامہ کے لوگوں نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا ہے۔ ہم جموں وکشمیر کے لوگوں کے زخم کی بات پارلیمنٹ میں کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔