جون پور میں انتخابی رنجش کے سبب تاجر کا قتل
پولیس واردات کی اطلاع پر پہنچی اور سوامی ناتھ اور ایک دوسرے کو حراست میں لے لیا۔ مقتول لاش کو آج پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔ اس واقعے کی وجہ انتخابی دشمنی قرار دیا جارہا ہے۔
جونپور: اترپردیش میں ضلع جون پور کے لائن بازار علاقے میں انتخابی رنجش کے سبب دو فریقوں کے درمیان ہونے والی لڑائی اور فائرنگ سے ایک حلوائی تاجر کی موت ہوگئی۔ اس سلسلے میں پولیس نے دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس ذرائع نے پیر کے روز بتایا کہ کنوردا گاؤں کا باشندہ رام جیت یادو (55) مارکیٹ میں ایک میٹھائی کی دکان چلاتا تھا، اس کا بھائی جواہر لال یادو گرام پردھان کا انتخاب لڑنے کی تیاری کر رہا تھا۔ اتوار کی دیر رات گاؤں کے سوامی ناتھ مشرا سے اس کا جھگڑا ہوگیا۔ سوامی ناتھ کے متعلقین نے مارپیٹ شروع کردی، مگر لوگوں کی مداخلت کے بعد معاملہ پرسکون ہو گیا۔
جب اس معاملے کی پوچھ تاچھ کرنے کے لئے جواہرلال کے رشتہ دار سوامی ناتھ مشرا کے گھر گئے تو اس کے پوتے نے فائرنگ کردی، جس سے رام جیت یادو کے گلے میں گولی لگی۔ تاجر کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
پولیس واردات کی اطلاع پر پہنچی اور سوامی ناتھ اور ایک دوسرے کو حراست میں لے لیا۔ مقتول لاش کو آج پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔ اس واقعے کی وجہ انتخابی دشمنی قرار دیا جارہا ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ راج کرن نیئر نے احتیاطی تدابیر کے طور پر گاؤں میں پولیس کی ایک بڑی تعداد کو تعینات کیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔