بسوں کو تو اجازت دی نہیں، الزامات کےلیے میدان میں ضرور آ گئی یوگی کابینہ: کانگریس
کانگریس لیڈر پرمود تیواری نے کہا کہ بی جے پی کے لوگوں کی جانب سے کانگریس کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ایسے میں پارٹی ان پر ہتک عزت کا مقدمہ درج کرائے گی
لکھنؤ: اترپردیش کے مہاجر مزدوروں کی گھر واپیس کے لئے بسوں کے چلانے کی اجازت کے ضمن میں کانگریس و یوپی حکومت کے درمیان چھڑی لفظی جنگ کے درمیان کانگریس کے سینئر لیڈر و سابق رکن پارلیمان پرمود تیواری نے منگل کو کہا کہ بسوں کو ریاست کی سرحدوں میں داخلے کی اجازت دینے کے بجائے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اپنی کابینہ کو ان کن پارٹی پر الزام لگانے کے لئے میدان میں اتار دیا ہے۔
بسوں کی فہرست میں آٹو، دو پہیہ گاڑیوں کے رجسٹریش نمبر فراہم کرنے کے الزام سے دلبرداشتہ کانگریس لیڈر نے کہا کہ بی جے پی کے لوگوں کے جانب سے کانگریس کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ایسے میں پارٹی ان پر ہتک عزت کا مقدمہ درج کرائے گی۔
پرمود تیواری نے یہاں پارٹی دفتر میں منعقد پریس کانفرنس میں کہا کہ پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے سنیچر کو وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو خط لکھ کر مہاجر مزدوروں کی مدد کے لئے ایک ہزار بسیں چلانے کی اجازت طلب کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : ”امفان“ طوفان ساحلی علاقوں میں تباہی مچاسکتا ہے
چار دن گزر گئے بسیں تو سڑکوں پر نہیں اتریں لیکن اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنی پوری کابینہ کو کانگریس پر الزام لگاتنے کے لئے اتار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’ہم نے جو فہرست فراہم کی ہے وہ بسوں کی ہی ہے۔ ابھی تک ہمیں وزیر اعلی کے دفتر کی جانب سے ایسی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے جس میں یہ دعوی کیا گیا ہو کہ ہم نے جو فہرست دی ہے وہ بسوں کی نہیں ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 19 May 2020, 8:40 PM