نیپال کے عقیدت مندوں کو لے جا رہی بس سمستی پور میں حادثہ کی شکار، درجنوں افراد زخمی

زخمیوں میں سبھی بڑا ضلع نیپال کے مکتی پلیا گاؤں کے رہنے والے بتائے جاتے ہیں جن کا علاج سرکاری اور نجی اسپتال میں کیا جا رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

علامتی تصویر: آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

سمستی پور میں این ایچ 28 کے مسری گھراری چوراہے کے قریب اتوار کی صبح نیپال سے دیو گھر جا رہی عقیدت مندوں کی ایک بس مسراری گھراری چوراہے کے قریب اتوار کی صبح حادثہ کی شکار ہو گئی، جس میں تین درجن سے زیادہ مسافر کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ حادثہ میں ایک نوجوان کا ہاتھ بس کے نیچے بھی پھنس گیا، جسے بڑی مشقت کے بعد باہر نکالا گیا۔ زخمیوں کو صدر اسپتال اور مسری گھراری کے ایک نجی کلینک میں داخل کرایا گیا ہے۔ حادثہ کی وجہ کے سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ مسری گھراری چوک پر ایک تیز رفتار ٹرک نے بس میں سائڈ سے پچھلے چکّا کے پاس ٹھوکر مار دی۔ اس سے بس کا ایکسیل ٹوٹ گیا جس کے بعد بس بے قابو ہوکر اُلٹ گئی۔

بس میں تقریباً 43 مسافر سوار تھے۔ ایک نوجوان سمیت 5 زخمیوں کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے۔ حادثہ کے بعد مسری گھراری تھانہ کی پولیس فوراً وہاں پہنچی اور زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا جہاں ان کا بہتر علاج کیا جا رہا ہے۔ پولیس نے اُلٹی ہوئی بس کو کرین کی مدد سے سیدھا کرکے ٹرک اور بس کو اپنے قبضہ میں لیا ہے اور اس واقعہ کی جانچ شروع کردی ہے۔


زخمیوں میں سبھی بڑا ضلع نیپال کے مکتی پلیا گاؤں کے رہنے والے بتائے جاتے ہیں۔ صدر اسپتال میں 20 زخمیوں کو داخل کرایا گیا ہے جس میں گیتا دیوی، سیما کماری، وشوناتھ مکھیا بند، شوبھا کماری، راجیشور پرساد ساہ، مسکان ساہ، فیکن مکھیا، شیو کماری، سیاپتی دیوی امن پرجاپتی، رام رتی دیوی، سجیت کماری، رام کشوری، رام ناگیندر ساہ، رامبھا ساہ، سکھیا دیوی، لکشمی جھا، رویندر کمار، رامیشور شاہ، سبودھ پرساد جھا، لکشمن مکھیا، سمن مشرا، کاجل کماری، کشوری ساہ، اوشا دیوی وغیرہ شامل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔