بلند شہر: مسلم نوجوان کو درخت سے باندھ کر ’جے شری رام‘ کا نعرہ لگانے پر کیا گیا مجبور

ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس نے اس شخص کے والد کی شکایت کو قبول کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔ مقتول کی شناخت یومیہ اجرت کرنے والے ساحل کے طور پر ہوئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

بلند شہر: اترپردیش کے بلند شہر ضلع میں ایک 23 سالہ مسلم نوجوان کو مبینہ طور پر درخت سے باندھ کر کچھ لوگوں نے خوب پیٹا۔ اس کے بعد انہوں نے نوجوانوں کو ’جے شری رام‘ کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا اور اس کا سر بھی منڈوا دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک مسلم نوجوان کو ان لوگوں نے چوری کے شبہ میں پکڑا تھا۔ پولیس نے اس واقعہ کے سلسلے میں دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

یہ واقعہ 13 جون کو ضلع کے کاکود تھانہ علاقہ میں پیش آیا، ہفتہ کو اس واقعہ کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آیا۔ ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس نے اس شخص کے والد کی شکایت کو قبول کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔ مقتول کی شناخت یومیہ اجرت کرنے والے ساحل کے طور پر ہوئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔