دہلی میں سلنڈر دھماکے سے گری عمارت، آٹھ زخمی
اتل گرگ نے کہا کہ "علاقے کے بلاک- ڈی 1 میں واقع عمارت سلنڈر دھماکے کے اثر سے منہدم ہوگئی۔ اس کے نتیجے میں، آٹھ افراد جو واقعے کے وقت گھر کے اندر موجود تھے، زخمی ہوگئے"۔
نئی دہلی: بیرونی دہلی کے کنور سنگھ نگر علاقے میں پیر کی علی الصبح ایک رہائشی عمارت گر گئی، جس میں آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔ دہلی فائر سروس (ڈی ایف ایس) کے ڈائریکٹر اتل گرگ کے مطابق، یہ واقعہ صبح 5:15 بجے کے قریب پیش آیا اور مبینہ طور پر ایل پی جی سلنڈر دھماکے کی وجہ سے ہوا۔
اتل گرگ نے کہا کہ "علاقے کے بلاک- ڈی 1 میں واقع عمارت دھماکے کے اثر سے منہدم ہوگئی۔ اس کے نتیجے میں، آٹھ افراد جو واقعے کے وقت گھر کے اندر موجود تھے، زخمی ہوگئے"۔ عوام اور پی سی آر کی مدد سے ڈی ایف ایس کے اہلکاروں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ افسر نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال لے جایا گیا ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
اتوار کی رات ایک اور واقعے میں مغربی دہلی کے ٹیگور گارڈن علاقے میں ایک مکان گر گیا، تاہم اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ اہلکار نے بتایا کہ "مکان کے گرنے کی اطلاع تقریباً 11.30 بجے ملی، جس کے بعد فائر بریگیڈ کی تین گاڑیوں کو موقع پر پہنچایا گیا۔" " اہلکار نے بتایا کہ موقع پر یہ پایا گیا کہ ملحقہ پلاٹ کے تہہ خانے کی کھدائی کے دوران گراؤنڈ فلور اور تین منزلہ عمارت گر گئی۔ اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا،"
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔