بجٹ 2024: ملکارجن کھڑگے نے کی حکومت کے رویے کی مذمت، کہا ’دو کے علاوہ سب کی پلیٹ خالی‘

ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ ایسا بجٹ میں نے اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ یہ کسی کو خوش کرنے لیے اور اقتدار کی کرسی بچانے کے لیے ہوا ہے، جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>ملکا رجن کھڑگے / ویڈیوگریب</p></div>

ملکا رجن کھڑگے / ویڈیوگریب

user

قومی آوازبیورو

مرکزی حکومت کی جانب سے پیش ہوئے عام بجٹ پر پارلیمنٹ کے اندر اور باہر ہرجگہ تنقید اور مخالفت ہو رہی ہے۔ لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے اگر اس بجٹ کو کرسی بچاؤ بجٹ کہا ہے تو راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے نے کہا ہے کہ اس بجٹ میں کسی بھی ریاست کو کچھ نہیں دیا گیا، سب کی پلیٹ خالی ہے، صرف دو لوگوں کی تھالی میں پکوڑا اور جلیبی ہے۔

راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے راجیہ سبھا بجٹ پر ہوئی بحث میں حصہ لیا۔ اپنی تقریر میں انہوں نے کہا کہ کل جو بجٹ پیش کیا گیا اس بجٹ میں کسی ریاست کو کچھ نہیں ملا۔ نہ تمل ناڈو کو ملا، نہ کیرالہ کو، نہ کرناٹک کو، نہ مہاراشٹر کو، نہ پنجاب کو، نہ ہریانہ کو، نہ راجستھان کو، نہ چھتیس گڑھ ، نہ اڑیشہ یہاں تک کہ دہلی کو بھی کچھ نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سب کی پلیٹ خالی ہیں اور دو کے پلیٹوں میں پکوڑے اور جلیبی ہے۔ ان دونوں کے علاوہ کسی کو کچھ نہیں ملا۔


ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ ایسا بجٹ میں نے اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ یہ کسی کو خوش کرنے لیے اور اقتدار کی کرسی بچانے کے لیے ہوا ہے، جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ کھڑگے نے کہا کہ میں کرناٹک سےہوں، ہماری توقع تو ایسی تھی کہ سب سے زیادہ ہمیں ہی ملے گا لیکن ہم کو تو کچھ نہیں ملا۔ ہم اس کی مذمت کرتے ہیں اور انڈیا الائنس کی تمام پارٹیاں کی اس کی مذمت کرتی ہیں۔

راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ ملک کی جن ریاستوں میں اپوزیشن پارٹیوں کی حکومت ہے اور جن ریاستوں میں لوگوں نے آپ کو مسترد کیا ہے، اگر ان ریاستوں کو کچھ نہیں ملے گا اور آپ ایسا ہی کرتے رہیں گے، توازن برقرار نہیں رکھیں گے تو بڑا سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پھر ترقی کیسے ہوگی؟ انہوں نے کہا کہ جو لوگ آج آپ کے ساتھ ہیں کل وہ دوسروں کے ساتھ ہوں گے۔ یہ مختلف وقت میں مختلف موقف اپناتے ہیں۔ پھر بھی اگر آپ کا یہ رویہ ہے تو ہم اور تمام پارٹیاں اس کی مذمت کرتی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔