بی ایس ایف نے امرتسر سرحد کے قریب ڈرون کو مار گرایا

بی ایس ایف اہلکاروں نے جمعرات کو امرتسر کے گاؤں دھنو کلاں کے قریب علاقے میں پاکستان سے ہندوستانی حدود میں داخل ہونے والے ایک ڈرون کو مار گرایا۔

<div class="paragraphs"><p>بی ایس ایف، تصویر یو این آئی</p></div>

بی ایس ایف، تصویر یو این آئی

user

یو این آئی

جالندھر: پاکستان کی جانب سے منشیات کی دہشت گردی کی ایک اور کوشش کو ناکام بناتے ہوئے، پنجاب کی بین الاقوامی سرحد پر تعینات بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکاروں نے جمعرات کو امرتسر کے گاؤں دھنو کلاں کے قریب علاقے میں پاکستان سے ہندوستانی حدود میں داخل ہونے والے ایک ڈرون کو مار گرایا۔

بی ایس ایف کے تعلقات عامہ کے افسر نے بتایا کہ سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے پاکستان سے ہندوستانی حدود میں داخل ہونے والے ڈرون کی آواز سنی۔ فوجیوں نے فوری طور پر مقررہ مشق کے مطابق فائرنگ کرکے ڈرون کو مار گرایا۔


علاقے کی ابتدائی تلاشی کے دوران بی ایس ایف اہلکاروں نے ایک سیاہ رنگ کا ڈرون (کواڈ کاپٹر، ڈی جے آئی میٹرس 300 آر ٹی کے) جزوی طور پر ٹوٹی ہوئی حالت میں اور پیلے رنگ کے چپکنے والی ٹیپ سے لپٹے ہوئے ایک بڑے پیکٹ میں دو کلو ہیروئن کے 02 پیکٹ اور 170 گرام کے 02 چھوٹے پیکٹ افیم کے برآمد کیے۔ لوہے کی ایک انگوٹھی بھی ملی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔