تلنگانہ میں بی آر ایس 90 تا 100 نشستوں پر کامیابی حاصل کرے گی: تارک راما راؤ

تارک راما راؤ نے کہا کہ بی آر ایس کے نام کی تبدیلی کی گئی ہے تاہم پارٹی کا ڈی این اے، ایجنڈا، پارٹی نشان، فلسفہ اور ان کی پارٹی کا لیڈر تبدیل نہیں ہوا ہے۔

تارک راما راؤ / تصویر آئی اے این ایس
تارک راما راؤ / تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و بی آرایس کے کارگذار صدر کے تارک راما راؤ نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ان کی پارٹی جاریہ سال کے اوخر میں ہونے والے ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں 90 تا 100 نشستوں پر کامیابی حاصل کرے گی اور وزیراعلی کے چندرشیکھر راؤ جنوبی ہند کی ریاست میں ہیٹ ٹرک بنائیں گے۔

تارک راما راؤ نے ٹی آرایس کی بی آر ایس میں تبدیلی کے بعد پارٹی کے ہیڈ کوارٹرس تلنگانہ بھون میں منعقدہ پلینری اجلاس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی امیدواروں کی 100 نشستوں پر ضمانت ضبط ہوجائے گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بی جے پی کے ساتھ ساتھ کانگریس کو بھی وزیراعلیٰ کے امیدواروں کا اعلان کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس کے نام کی تبدیلی کی گئی ہے تاہم پارٹی کا ڈی این اے، ایجنڈا، پارٹی نشان، فلسفہ اور ان کی پارٹی کا لیڈر تبدیل نہیں ہوا ہے۔


تارک راما راؤ نے ان کے مستقبل کے وزیراعلی ہونے سے متعلق اطلاعات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد و پارٹی کے سربراہ چندرشیکھرراؤ کی عمر ابھی 70 سال بھی نہیں ہوئی ہے۔ امریکہ کے صدر جو بائیڈن کی عمر 80 سال ہے۔ وہ ایک اور معیاد کے لیے انتخاب لڑنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چندرشیکھرراؤا ن کی پارٹی کی پہچان ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔