پستان کینسر: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سائنسدانوں کی دریافت نے سب کو کیا حیران

جامعہ کے سائنس دانوں نے ایسے کلیدی جینس دریافت کیے ہیں جو پستان کینسرکے خلیوں کی بقا اور ان کی مضبوطی کو گلوکوز سے پورا کرتے ہیں۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: ڈاکٹر محمد اسکندر اور ان کی ٹیم شعبہ بایو ٹکنالوجی،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے Breast کینسر خلیوں میں گلوکوز کے صرف کو منضبط کرنے والے CBX2 اور CBX7 جینس کے مخالفانہ رول کو دریافت کرلیا ہے۔ اسٹڈی کے مطابق پستان کینسر میں گلوکوز میں تحول کے اثرات کی بنیاد پر سی بی ایکس 2 کینسر رول کا حامی پایا گیا ہے جب کہ سی بی ایکس 7 کینسر مخالف رول کا حامل پایا گیا ہے۔

تین ہزار سے زیادہ پستان کینسر کے مریضوں اور جین کی سائلنسنگ تجربوں کے ساتھ مختلف اور متنوع سالموں کے زیادہ ڈاٹا (جسے ملٹیو مکس کہتے ہیں) کے استعمال سے ڈاکٹر اقبال کی ٹیم نے پایا کہ پستان کینسر خلیے کے ذریعے گلوکوز کا استعمال منضبط کرنے میں سی بی ایکس 2 کا رول مثبت ہوتا ہے جب کہ سی بی ایکس 7 کا رول منفی ہوتا ہے۔


نتائج کی حیاتیاتی معنویت کو اجاگر کرتے ہوئے سی بی ایکس 2 جین کو پایا گیا کہ پستان کینسر میں نارمل ٹسو کے مقابلے میں بڑے پیمانے پر ہوتا ہے۔ جب کہ اس کے بالکل برعکس رجحان سی بی ایکس 7 میں ملاحظہ کی گئی۔ اس کے علاوہ، سی بی ایکس 2، اور سی بی ایکس 7 کے Expression Status پستان کینسر کی تیزی اور شدت سے متعلق ہے جو اور بھی زیادہ مہلک کینسر ہے جس میں سی بی ایکس 2 کا لیول زیادہ ہوتا ہے اور سی بی ایکس 7 کم ہوتا ہے۔ اس مطالعہ میں ان باتوں کا انکشاف کیا گیا۔

ڈاکٹر اقبال اور ان کی ٹیم نے یہ بھی پایا کہ جن مریضوں میں سی بی ایکس 2 زیادہ اور سی بی ایکس 7 کی مقدار ٹیومر میں کم ہوتی ہے تو ان میں بقا کے امکانات کم ہوتے ہیں ان کے مقابلے میں جن مریضوں میں یہ ترتیب الٹ ہوتی ہے۔ جامعہ کی مذکورہ ٹیم نے اس دوا کا پتا لگالیا ہے جس سے ایسے مریضوں کا بہتر طور پر علاج ممکن ہوسکے گا جن میں سی بی ایکس 2 زیادہ اور سی بی ایکس 7 کم ہے۔


یہ رسرچ جس کا عنوان ’Multiomics Integrative Analysis reveals antagonistic roles of CBX2 and CBX7 in Metabolic reprogramming of Breat Cancer' سالموں کی رسولیات کے انتہائی مؤقر رسالے جسے دنیا بھر میں قدر اور احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اس میں شائع ہوئی ہے۔ سلعیات علم طب کا ایک شعبہ ہے جس میں کینسر سے متعلق مختلف امور کا مطالعہ کیا جاتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔