جاپان کی نصف سے زائد آبادی کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں
وزیر یاسوتوشی نشی مورا نے کہا کہ ’’جاپان کی کل آبادی کے 50 فیصد سے زائد کو کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں دی جا چکیں‘‘
ٹوکیو: جاپان میں ملک کی آدھی سے زیادہ (50 فیصد سے زیادہ) آبادی کو کورونا وائرس (کووڈ- 19) کی دونوں ویکسین لگا دی گئیں۔ جاپان میں انسداد کورونا وائرس کے انچارج وزیر یاسوتوشی نشی مورا نے اتوار کو این ایچ کے براڈ کاسٹر کو یہ اطلاع دی۔
وزیر یاسوتوشی نشی مورا نے کہا کہ ’’جاپان کی کل آبادی کے 50 فیصد سے زائد کو کورونا کی دونوں ویکسین دی گئی ہیں۔ اگر کورونا ویکسینیشن کی موجودہ شرح اسی طرح جاری رہی تو ہم توقع کرتے ہیں کہ جن لوگوں نے دونوں ویکسین حاصل کی ہیں ان کی مجموعی تعداد اس ماہ کے آخر تک 60 فیصد سے اوپر پہنچ جائے گی۔
قابل ذکر ہے کہ جاپان نے اپنی ملک گیر ویکسینیشن مہم اس سال فروری کے وسط میں شروع کی تھی۔ جاپان میں فی الحال تین ویکسین فائزر/ بائیو ٹیک، ایسٹرا زینیکا اور موڈرینا سرکاری طور پر استعمال ہو رہی ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔