حماس کے راکٹ حملوں کو جواز بنا کر اسرائیلی فوج کی غزہ پر بمباری
اسرائیل کی فوج نے کہا ہے کہ فلسطینی راکٹ حملے کے بعد اس کی فضائیہ نے غزہ کی پٹی میں بمباری کی ہے۔ خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق اتوار کو اسرائیلی فوج نے غزہ پر فضائی حملوں کے بارے میں بیان جاری کیا
غزہ پٹی: اسرائیل کی فوج نے کہا ہے کہ فلسطینی راکٹ حملے کے بعد اس کی فضائیہ نے غزہ کی پٹی میں بمباری کی ہے۔ خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق اتوار کو اسرائیلی فوج نے غزہ پر فضائی حملوں کے بارے میں بیان جاری کیا۔ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان کشیدگی میں گزشتہ ہفتے کے دوران اس وقت اضافہ دیکھنے میں آیا جب چھ فلسطینی عسکریت پسند اسرائیل کی محفوظ ترین جیل کو توڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔
اسرائیلی جیل سے فرار ہونے والے چھ میں سے چار فلسطینی قیدی دوبارہ گرفتار اسرائیل کی فوج نے فرار ہونے والے چھ میں سے چار فلسطینی قیدیوں کو دوبارہ حراست میں لے لیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق جمعے کو جب اسرائیلی فوج نے فرار ہونے والے دو قیدیوں کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا تو غزہ سے اسرائیل میں راکٹ فائر کیے گئے۔ اس سے اگلے دن سنیچر کو مزید دو مفرور قیدیوں کی دوبارہ گرفتاری پر بھی حماس نے اسرائیل میں راکٹ داغے۔
اسرائیل کے فوج نے بیان میں کہا کہ اس کی فضائیہ نے غزہ میں اسلامی عسکری گروپ حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ ابھی تک جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔ خیال رہے کہ غزہ کی پٹی میں حماس کی انتظامیہ سرکاری معاملات کو دیکھتی ہے۔
یاد رہے کہ رواں سال مئی میں حماس کے راکٹ حملوں میں 13 اسرائیلی ہلاک ہوئے تھے جبکہ اسرائیل کے فضائی حملوں میں 250 فلسطینی مارے گئے جس کے بعد 11 دن تک جاری رہنے والے حملے مصر کی کوششوں سے ایک معاہدے کے تحت بند کیے گئے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔