وستارا کی پیرس-ممبئی پرواز میں بم کی دھمکی، ممبئی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

پیرس سے آنے والی وستارا ایئر لائنز کی پرواز میں فلائٹ کے عملے کے ایک ممبر کو ہاتھ سے لکھا ہوا ایک نوٹ ملا جس میں بم دھماکے کی دھمکی لکھی ہوئی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>وستارا / تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

وستارا / تصویر: آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

ممبئی ایئرپورٹ پر آج ایک بار پھر بم کی دھمکی ملی۔ یہ دھمکی فرانس کی راجدھانی پیرس سے ممبئی آنے والی وستارا کی پرواز کو ملی جس میں 306 افراد سوار تھے۔ اس دھمکی کے فوراً بعد طیارے کی آمد سے قبل ممبئی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ طیارہ اتوار (2 جون) کی صبح 10:19 بجے ممبئی ایئرپورٹ پر اترا۔ فی الحال اس معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔

خبروں کے مطابق آج صبح تقریباً 10:08 بجے پیرس سے آنے والی وستارا ایئر لائنز کی پرواز میں عملے کے ایک ممبر کو ہاتھ سے لکھا ہوا ایک نوٹ ملا جس میں بم دھماکے کی دھمکی لکھی ہوئی تھی۔ یہ نوٹ وستارا ایئرلائنس نمبر یوکے 024 میں ملی تھی۔ جس وقت یہ دھمکی ملی اس وقت اس فلائٹ میں تقریباً 12 کرو ممبرس اور 294 مسافر موجود تھے۔


اس تعلق سے وستارا نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ 2 جون 2024 کو پیرس سے ممبئی کے لیے پرواز کرنے والی وستارا کی پرواز یوکے 024 میں سوار ہمارے عملے نے سیکورٹی خدشات کا مشاہدہ کیا ہے۔ پروٹوکول کی پاسداری کرتے ہوئے ہم نے فوری طور پر متعلقہ حکام کو آگاہ کیا۔ اس کے بعد ہوائی جہاز کو ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتارا ہے اور ہم تمام حفاظتی جانچ کے لیے سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی وستارا ایئر لائنز کو جمعہ (31 مئی) کو بم کی دھمکی ملی تھی۔  سری نگر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دہلی سے سری نگر پرواز کرنے والی وستارا کی فلائٹ یوکے 611 کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملی تھی۔ جس کے بعد ایئرپورٹ کی پوری انتظامیہ حرکت میں آگئی تھی۔ اس کے بعد پوری فلائٹ کی تلاشی لی گئی لیکن کچھ نہیں ملا۔ اس فلائٹ میں کل 177 مسافر سوار تھے۔ پولیس اس بات کی تحقیق کر رہی ہے کہ طیارے کو اڑانے کی دھمکی والی کال کہاں سے آئی تھی۔ جبکہ گزشتہ روز بھی ایسا ہی ایک واقعہ سامنے آیا تھا، جس میں چنئی سے ممبئی جانے والی انڈیگو کی ہوائی جہاز کو بم کی دھمکی ملنے کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔ اس دھمکی کے بعد طیارے کو ممبئی ایئرپورٹ پر ہنگامی طور پر اتارا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔