یوپی: کشی نگر کی نارائنی ندی میں کشتی حادثہ، تین افراد کی دردناک موت

حادثہ اس وقت پیش آیا جب مزدور کھڈا تھانہ علاقہ کے گاؤں سالک پور واقع نارائنی نوج سے ہو کر ندی کے اس پار دھان کاٹنے جا رہے تھے۔

کشتی حادثہ
کشتی حادثہ
user

قومی آواز بیورو

اتر پردیش کے کشی نگر واقع نارائنی ندی میں کشتی پلٹنے کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق کشتی پلٹنے سے 10 لوگ ندی میں گر گئے جن میں سے 7 افراد کو بڑی مشقت کے بعد بچا لیا گیا۔ تین لوگوں کی ندی میں ڈوبنے کی وجہ سے موت واقع ہو گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ مہلوکین میں ایک زیادہ عمر کی خاتون اور دو نوخیز لڑکیاں شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب مزدور کھڈا تھانہ علاقہ کے گاؤں سالک پور واقع نارائنی نوج سے ہو کر ندی کے اس پار دھان کاٹنے جا رہے تھے۔ اس کشتی حادثہ میں پنیہوا کے پتھلہوا باشندہ ایک 38 سالہ خاتون اور 18 و 16 سالہ دو لڑکیاں پانی کے بہاؤ میں لاپتہ ہو گئیں۔ خبر ملنے پر غوطہ خوروں کے ساتھ موقع پر پہنچی سالک پور چوکی کی پولیس نے پانی میں ڈوبے خواتین کی پوری شدت کے ساتھ تلاش کی، لیکن انھیں بچایا نہیں جا سکا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔