کشمیر میں خونریزی جاری: کولگام میں نامعلوم بندوق برداروں کے ہاتھوں خاتون ٹیچر کا قتل

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے گوپال پورہ علاقے کے ایک ہائی اسکول میں منگل کی صبح نامعلوم بندوق برداروں نے جموں کے سانبہ ضلع سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون ٹیچر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

فائرنگ، علامتی تصویر یو این آئی
فائرنگ، علامتی تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے گوپال پورہ علاقے کے ایک ہائی اسکول میں منگل کی صبح نامعلوم بندوق برداروں نے جموں کے سانبہ ضلع سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون ٹیچر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ ایک رپورٹ کے مطابق متوفی ٹیچر کا نام رجنی بھلّا تھا۔

ایک پولیس ترجمان نے ٹوئٹس کے ذریعے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ کولگام کے ہائی اسکول گوپال پورہ میں ملی ٹنٹوں نے ایک ہندو خاتون ٹیچر پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ خاتون ٹیچر کو فوری طور اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ دیا۔


ٹوئٹ میں کہا گیا گیا مقتولہ کا تعلق جموں کے سانبہ ضلع سے تھا۔ موصوف ترجمان نے کہا کہ واقعے کے بعد علاقے کو محاصرے میں لے لیا گیا اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ’اس بہیمانہ ٹیرر جرم میں ملوث دہشت گردوں کو شناخت کرکے بہت جلد کیفر کر دار تک پہنچایا جائے گا‘۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔