"پیغمبرِ اسلام ساری انسانیت کے لیے "مہم کے دوران ملک بھر میں ،'بلڈڈونیشن' کیمپ کا فیصلہ
مہم کے دوران شہر اور مضافات میں جگہ جگہ غیرمسلم برادران کو ظہرانہ یا عشائیہ پر مدعو کیا جائے گا اور ان کے بیچ رسول اللہ کی تعلیمات کے بارے میں بتایا جائے گا۔
امسال بھی عیدمیلاد النبی کے موقع پر "پیغمبرِ اسلام ساری انسانیت کے لیے "مہم کے دوران ملک بھر میں ،'بلڈڈونیشن' کیمپ کا انعقاد کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ دیگر امور پر اقدامات کیے جائیں گے ،اس کا فیصلہ ایک میٹنگ میں کور کمیٹی نے کیا جوکہ اسلامی جمخانہ کے صدر ایڈوکیٹ یوسف ابراہانی کی صدارت میں ہوئی۔
واضح رہے کہ ممبئی میں سماجی، تعلیمی، سیاسی، صحافتی اور ثقافتی میدانوں میں سرگرم متعدد معروف شخصیات اور تنظیموں نے امسال بھی عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر "پیغمبرِ اسلام سب کےلیے" (PropheForAll#)، کے عنوان سے غیر مسلموں کو آپ کی شخصیت اور تعلیمات سے متعارف کروانے کی مہم کا آغازربیع الاول کی پہلی تاریخ سے کیا جائے گا۔ ایڈووکیٹ یوسف ابرہانی نے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات کے تناظر میں تیسرے سال بھی مہم کو جاری رکھ گیا ہے ،کیونکہ اس بات کی شدت سے ضرورت محسوس کی جارہی ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی شخصیت اور ان کی تعلیمات کو غیر مسلموں میں بھی عام کیا جائے۔ بلڈ ڈونیشن کے ساتھ ساتھ غریب اور محتاجوں کی بھی کفالت کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہاکہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں تمام برادران وطن کو روشناس کرایا جائے تاکہ منفی طور پر پھیلائے جانے والے پروپیگنڈہ کو ختم کیا جا سکے اور غیر مسلموں میں پھیلنے والی غلط فہمیوں کو دور کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ ملک میں بھائی چارگی کا فروغ ہو ، امن کا ماحول قائم ہو اور ساتھ میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی پیدا ہو ۔
یوسف ابرہانی نے لوگوں سے اپیل کی کہ خاص طور اپنے غیر مسلم دوست ،احباب ،متعلقین ، تنظیموں کے سربراہان اور سماجی زندگی میں کام کرنے والے غیرمسلم ساتھیوں کو اپنے گھروں اور تنظیموں میں میں کھانے کی دعوت پر بلایں اور ان کے سامنے نے رسول اللہ کی تعلیمات کو عام کریں۔
اس مہم کے کور کمیٹی کے رکن اور مشہور سماجی کارکن عامر ادریسی اور عابد احمد نے کہا کہ مذکورہ مہم کے دوران شہر اور مضافات میں جگہ جگہ غیرمسلم برادران کو ظہرانہ یا عشائیہ پر مدعو کیا جائے گا اور ان کے بیچ رسول اللہ کی تعلیمات کے بارے میں بتایا جائے گا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔