ہندوستان میں اب ڈرون سے بھی ہو سکے گی خون کی ڈیلیوری، آئی سی ایم آر نے کیا کامیاب تجربہ

بلڈ ڈیلیوری میں سب سے بڑی مشکل ٹرانسپورٹیشن کے وقت مناسب درجہ حرارت بنائے رکھنے کی ہوتی ہے، اس کے لیے ایک باکس میں خون کی تھلیاں رکھی گئی تھیں۔

ڈرون، علامتی تصویر آئی اے این ایس
ڈرون، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

کووڈ وبا کے دوران ملک کے دور دراز علاقوں میں ڈرون سے ویکسین اور دوائیاں بھیجنے کا کامیاب تجربہ کیا گیا تھا۔ اب جلد ہی اسپتالوں میں اسی ڈرون سے خون کی ڈیلیوری کی جا سکے گی۔ اس سے ایک جگہ سے دوسری جگہ پر خون پہنچانے میں انتہائی کم وقت لگے گا۔ انڈین کونسل فار میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) نے بدھ کے روز دہلی میں اس کا کامیاب تجربہ کیا۔ اس کے لیے گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (جی آئی ایم ایس) اور لیڈی ہارڈنگ میڈیکل کالج سے خون کے 10 نمونوں کا ڈرون کے ذریعہ ٹرانسپورٹیشن کیا گیا۔

ڈاکٹر بہل نے اس سلسلے میں بتایا کہ ہم نے ایمبولنس کے ذریعہ ایک سیمپل بھیجا ہے۔ ڈرون کے ذریعہ بھیجے گئے سیمپل سے اس کا ملان کیا جائے گا۔ اگر دونوں نمونوں میں کوئی فرق نہیں ہوگا تو اس کا استعمال پورے ہندوستان میں کیا جائے گا۔ آئی سی ایم آر کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر راجیو بہل کے مطابق ٹرائل میں آئی-ڈرون کا استعمال کیا گیا۔ اسے آئی سی ایم آر نے آئی آئی ٹی کانپور کے ساتھ مل کر تیار کیا ہے۔ بلڈ ڈیلیوری میں سب سے بڑی مشکل ٹرانسپورٹیشن کے وقت مناسب درجہ حرارت بنائے رکھنے کی ہوتی ہے۔ اس کے لیے ایک باکس میں خون کی تھلیاں رکھی گئی تھیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔