نیپال طیارہ حادثہ: اچانک آگ کا گولہ کیوں بن گیا مسافر طیارہ؟ برآمد بلیک باکس جلد اٹھائے گا راز سے پردہ

نیپال شہری ہوابازی اتھارٹی کے ترجمان جگن ناتھ نرولا کے مطابق بلیک باکس کو نیپالی فوج کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>نیپال طیارہ حادثہ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

نیپال طیارہ حادثہ، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

نیپال کے پوکھرا میں حادثہ زدہ یتی ایئرلائنز کے طیارہ کا بلیک باکس برآمد ہو گیا ہے۔ ایک اعلیٰ افسر نے پیر کے روز یہ جانکاری دی۔ تریبھون انٹرنیشنل ہوائی اڈہ، کاٹھمنڈو کے ترجمان پریم ناتھ ٹھاکر کا کہنا ہے کہ بلیک باکس پیر کی صبح جائے حادثہ پر ملا۔ حادثہ کی وجہ پتہ لگانے میں یہ بلیک باکس اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ اس میں ’فلائٹ رڈار ریکارڈ‘ اور ’کاک پٹ ویو ریکارڈ‘ شامل ہیں جس سے پتہ چل سکے گا کہ آخر اچانک مسافر طیارہ اچانک آگ کا گولہ کیوں بن گیا۔

نیپال شہری ہوابازی اتھارٹی کے ترجمان جگن ناتھ نرولا کے مطابق بلیک باکس کو نیپالی فوج کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ اتھارٹی کے مطابق بلیک باکس کو پیر کے روز کاٹھمنڈو لایا گیا ہے اور جلد ہی یہ حکومت کے ذریعہ تشکیل طیارہ حادثہ جانچ کمیشن کو سونپ دیا جائے گا۔


واضح رہے کہ یتی ایئرلائنز کے حادثہ زدہ اے ٹی آر-72 طیارہ نے اتوار کی صبح 10.30 بجے کاٹھمنڈو سے پوکھرا کے لیے پرواز بھری تھی اور 10.50 بجے ہوائی ٹرانسپورٹ کنٹرول سے اس کا رابطہ ٹوٹ گیا۔ خبر رساں ایجنسیز کے مطابق طیارہ میں 68 مسافر اور پائلٹ عملہ کے چار اراکین سوار تھے۔ ان میں 15 غیر ملکی مسافر بھی تھے جن میں 5 ہندوستانی، 4 روسی، 2 کوریائی کے علاوہ آسٹریلیا، آئرلینڈ، ارجنٹائنا و فرانس کے 1-1 مسافر تھے۔

ضلع پولیس ہیڈکوارٹر کے مطابق پیر کی صبح تک 72 میں سے 68 لاشیں برآمد کی گئی ہیں اور بقیہ چار کی تلاش جاری ہے۔ یہ چار لاشیں نابالغ افراد کی بتائی جا رہی ہیں۔ برآمد لاشوں میں سے 35 کی شناخت ہو چکی ہے۔ تھانہ انچارج گیان بہادر کھڑکا نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کے بعد لاشوں کو اہل خانہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔