مہاراشٹر میں بھی بی جے پی کا صفایا ہو جائے گا: پٹولے

نانا پٹولے نے کہا کہ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا نے ملک کی سیاست کا رخ بدل دیا ہے اور اس کا اثر کرناٹک انتخابات کے نتائج میں دیکھا گیا ہے۔

نانا پٹولے، تصویر یو این آئی
نانا پٹولے، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

ممبئی: مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی (ایم پی سی سی) کے صدر نانا پٹولے نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا آئندہ لوک سبھا اور ریاستی اسمبلی انتخابات میں اسی طرح صفایا ہو جائے گا جس طرح کرناٹک میں ہوا ہے۔ نانا پٹولے کرناٹک اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی شاندار جیت کے بعد جشن منا رہے ریاستی کانگریس ہیڈکوارٹر میں پرجوش کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے۔ اس دوران کانگریس کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے ہوئے مٹھائیاں تقسیم کیں۔

نانا پٹولے نے کہا کہ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا نے ملک کی سیاست کا رخ بدل دیا ہے اور اس کا اثر کرناٹک انتخابات کے نتائج میں دیکھا گیا ہے۔ کرناٹک کے عوام نے "دہلی کے کرپٹ ڈبل انجن" اور 40 فیصد "لوٹ" کو شکست دے کر تعصب اور آمریت کو مسترد کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کو فتح دلائی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔