آئین میں تبدیلی و ریزرویشن کو ختم کرنے کے لیے بی جے پی چار سو سیٹیں جتنا چاہتی ہے: سنجے سنگھ

سنجے سنگھ نے کہا ہے کہ امت شاہ کہتے ہیں کہ بی جے پی 50 سال تک حکومت کرے گی۔ اس کا مطلب ہے کہ الیکشن نہیں ہوں گے اوریہ لوگ الیکشن ختم کر دیں گے۔

<div class="paragraphs"><p>سنجے سنگھ /&nbsp; ویڈیو گریب</p></div>

سنجے سنگھ / ویڈیو گریب

user

قومی آواز بیورو

عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے ایک بار پھر ریزرویشن اور آئین کے حوالے سے بی جے پی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ بات اب کھل کر سامنے آگئی ہے کہ بی جے پی آئین میں تبدیلی اور ریزرویشن کو ختم کرنا چاہتی ہے اس لیے وہ 400 سیٹیں جیتنا چاہتی ہے۔ وہ آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کے ریزرویشن کی حمایت سے متعلق بیان پر ردعمل ظاہر کر رہے تھے۔

سنجے سنگھ نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کی ویڈیو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ موہن بھاگوت کو سامنے آکر وضاحت دینی پڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کہتے رہے ہیں کہ ملک بھیم راؤ امبیڈکر کے آئین کے مطابق چلتا ہے مگر بی جے پی بھاگوت جی کا آئین سے چلتی ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ پر تنقید کرتے ہوئے سنجے سنگھ نے کہا ہے کہ امت شاہ کہتے ہیں کہ بی جے پی 50 سال تک حکومت کرے گی۔ اس کا مطلب ہے کہ الیکشن نہیں ہوں گے اور یہ لوگ الیکشن ختم کر دیں گے۔


سنجے سنگھ نے کہا کہ بی جے پی لیڈر 400 سیٹیں جیتنے کی بات کیوں کر رہے ہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ الیکشن ختم کرنا چاہتے ہیں، آئین بدلنا چاہتے ہیں، ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں سنگھ سرچالک موہن بھاگوت کے نام سے ریزرویشن ختم کرنے کی بات کہی جا رہی ہے۔ اس پر اتوار (28 اپریل) کو موہن بھاگوت نے ایک پروگرام کے دوران کہا کہ ان کے نام سے جعلی ویڈیو چلایا جا رہا ہے اور یہ کہ سنگھ ریزرویشن کا حامی ہے۔

اس سے قبل 27 اپریل کو گجرات کے سورت میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی کے لیڈر سنجے سنگھ نے کہا تھا کہ بی جے پی آئین اور ریزرویشن کو ختم کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ اگر بی جے پی جیت گئی تو ملک میں آمریت آئے گی۔ میں کہنا چاہوں گا کہ سورت صرف ایک مثال ہے، پورا ملک داؤ پر لگا ہوا ہے۔ سنجے سنگھ نے یہ بھی کہا تھا کہ بی جے پی بابا صاحب کے آئین اور ووٹ کی طاقت کو ختم کرنا چاہتی ہے۔ یہ دلتوں، پسماندہ طبقات اور استحصال زدہ لوگوں کے ریزرویشن کو ختم کرنے کی ایک حکمت عملی کے تحت ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔