گجرات کے سمندر میں این سی بی اور اے ٹی ایس کی بڑی کارروائی، 80 کلو منشیات کے ساتھ 14 پاکستانی گرفتار

انڈین کوسٹ گارڈ کی جانب سے یہ اطلاع دی گئی ہے کہ ضبط کی گئی منشیات کی مالیت تقریباً 600 کروڑ روپے ہے۔ انٹیلی جنس ان پٹ کی بنیاد پر این سی بی اور گجرات اے ٹی ایس نے مشترکہ کارروائی کی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>منشیات کے ساتھ گرفتار کیے گئےلوگ /&nbsp; تصویر: ’ایکس‘&nbsp;IndiaCoastGuard@</p></div>

منشیات کے ساتھ گرفتار کیے گئےلوگ / تصویر: ’ایکس‘IndiaCoastGuard@

user

قومی آواز بیورو

انڈین کوسٹ گارڈ نے گجرات کے ساحل سے دور بین الاقوامی میری ٹائم بارڈر لائن کے قریب 14 پاکستانی شہریوں کو تقریباً 80 کلو منشیات کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ یہ کارروائی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) اور گجرات اے ٹی ایس نے مشترکہ طور پر کی ہے۔ خفیہ معلومات کی بنیاد پر گزشتہ کئی دنوں سے ایجنسیوں کی جانب سے یہ آپریشن چلایا جا رہا تھا۔

انڈین کوسٹ گارڈ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے معلومات شیئر کی ہے۔ پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ گجرات اے ٹی ایس اور این سی بی کی جانب سے سمندر میں رات بھر کارروائی کی گئی جس میں ایک پاکستانی کشتی مغربی بحیرہ عرب میں پکڑی گئی ہے۔ اس کشتی میں عملے کے 14 پاکستانی ارکان سوار تھے۔ ان کے قبضے سے 80 کلو منشیات ضبط کی گئی ہے جس کی قیمت تقریباً 600 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔


واضح رہے کہ اسی سال فروری میں این سی بی اور ہندوستانی بحریہ نے گجرات کے ساحل کے قریب منشیات کی اب تک کی سب سے بڑی کھیپ پکڑی تھی۔ اس وقت مشترکہ آپریشن میں 3 ہزار 132 کلو منشیات ضبط کی گئی تھیں جن کی مالیت 1000 کروڑ روپے سے زیادہ تھی۔ بحریہ نے اس جہاز کو اپنے علاقے میں قبضے میں لیتے ہوئے پانچ افراد کو گرفتار کیا تھا۔ فروری 2022 میں این سی بی اور ہندوستانی بحریہ نے گجرات کے ساحل کے قریب ایک بحری جہاز کو پکڑا تھا جس سے 2 کوئنٹل سے زیادہ میتھام فیٹامائن (منشیات میں استعمال ہونے والا ایک خاص قسم کا کیمکل) برآمد ہوا تھا۔ مئی 23 میں این سی بی نے ایک پاکستانی جہاز سے کم از کم 12 ہزار کروڑ روپے مالیت کی 2500 کلو گرام میتھام فیٹامائن ضبط کی تھی۔ اس جہاز کو ہندوستان، سری لنکا اور مالدیپ میں خریداروں کو منشیات سونپنے سے قبل ہی بحر ہند میں روک لیا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔