راہل گاندھی کے خلاف زہر افشانی کرنے والے گھمنڈی لیڈران کے خلاف بی جے پی سخت کارروائی کرے: دیویندر یادو

دیویندر یادو کا کہنا ہے کہ راہل گاندھی کے خلاف بی جے پی کی اعلیٰ قیادت کے ذریعہ اکسائے جانے کے فوراً بعد بی جے پی لیڈران نے انھیں جان سے مارنے، انھیں دہشت گرد کہنے اور زبان کاٹنے جیسے بیانات دیے۔

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی کے خلاف بی جے پی لیڈروں کی زہر افشانی کے خلاف دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو کا احتجاجی مظاہرہ</p></div>

راہل گاندھی کے خلاف بی جے پی لیڈروں کی زہر افشانی کے خلاف دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو کا احتجاجی مظاہرہ

user

قومی آواز بیورو

راہل گاندھی کے خلاف زہر افشانی کرنے والے بی جے پی لیڈران پر سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے آج دہلی کانگریس نے بی جے پی ہیڈکوارٹر کا گھیراؤ کیا۔ یہ احتجاجی مظاہرہ دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو کی قیادت میں ہوا جس میں ہزاروں کانگریس کارکنان نے شرکت کی۔ ان سبھی نے راہل گاندھی پر بی جے پی لیڈران کے ذریعہ کیے گئے قابل اعتراض بیان پر اپنی شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔ جب دیویندر یادو کے ساتھ کانگریس کے سرکردہ لیڈران و کارکنان بی جے پی ہیڈکوارٹر کی طرف بڑھ رہے تھے تو پولیس نے انھیں آگے نہیں جانے دیا اور حراست میں لے کر پولیس تھانہ لے گئے۔ بعد میں ان سبھی کو چھوڑ دیا گیا۔

راہل گاندھی کے خلاف زہر افشانی کرنے والے گھمنڈی لیڈران کے خلاف بی جے پی سخت کارروائی کرے: دیویندر یادو

اس موقع پر دیویندر یادو نے کہا کہ ہمارے لیڈر راہل گاندھی کے خلاف بی جے پی کی اعلیٰ قیادت کے ذریعہ اکسائے جانے کے بعد بی جے پی لیڈران نے انھیں جان سے مارنے، انھیں دہشت گرد کہنے اور زبان کاٹنے جیسے تلخ بیانات دیے۔ اس طرح کی حرکت بی جے پی لیڈروں کی ذہنیت پر سوالیہ نشان ہے۔ دیویندر یادو نے کہا کہ کیا ہم ان کی زبان میں جواب نہیں دے سکتے، لیکن یہ کانگریس کی روایت، ثقافت، نظریہ اور پرورش کے خلاف ہے۔ لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی پر اس طرح کے بیانات اور تنبیہ دینے والوں پر وزارت داخلہ خود کارروائی کرے۔


دیویندر یادو کا کہنا ہے کہ کنیا کماری سے کشمیر تک ہزاروں کلومیٹر کی بھارت جوڑو یاترا کے دوران راہل گاندھی آندھی، طوفان، سردی، گرمی بارش سے بھی نہیں ڈرے۔ یہاں تک کہ دہشت گردوں نے انھیں اڑانے کی دھمکی دی، تب بھی وہ خوف میں مبتلا نہیں ہوئے۔ ایسے میں بی جے پی زہر انگیز بیانات دے کر راہل گاندھی کو ڈرانے کی کوشش آخر کیوں کر رہی۔ انھوں نے کہا کہ بی جے پی کے تاناشاہ نریندر مودی اور امت شاہ یہ سوچ رہے ہیں کہ ہمارے لیڈر راہل گاندھی ان حملوں سے ڈر جائیں گے، حالانکہ یہ ان کی غلط فہمی ہے۔

راہل گاندھی کے خلاف زہر افشانی کرنے والے گھمنڈی لیڈران کے خلاف بی جے پی سخت کارروائی کرے: دیویندر یادو

دیویندر یادو نے قابل اعتراض بیان دینے والے بی جے پی لیڈران کے خلاف سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کو میں بتا دینا چاہتا ہوں کہ راہل گاندھی تک پہنچنے کے لیے ملک کے لاکھوں کروڑوں کانگریس و راہل کے نظریات میں یقین رکھنے والے خیر خواہوں کے اوپر سے ہو کر گزرنا پڑے گا۔ مجھے فخر ہے کہ کانگریس کارکنان پر، جو مضبوطی کے ساتھ راہل گاندھی کے لیے دیوار بن کر اپنی ذمہ داری کے ساتھ یہاں (احتجاجی مظاہرہ میں) آئے ہیں۔ اپنی تقریر کے دوران دیویندر یادو نے یہ بھی کہا کہ کروڑوں خواتین، بزرگوں، نوجوانوں، دلتوں، پسماندوں کے حقوق کی حفاظت کے لیے تاناشاہ بی جے پی کو جواب دینے کا وقت آ گیا ہے۔ ہماری لڑائی طویل ہے، ہمیں مضبوطی کے ساتھ مل کر ملک اور ملک کی آئین کو بچانے کے لیے جنگ لڑنی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔