شکست کے خوف سے بی جے پی ضمنی انتخابات سے بھاگ رہی ہے: کانگریس

دیپک شرما نے یہاں جاری بیان میں دعوی کیا کہ وزیراعلی کی کرسی خطرے میں ہے اس لئے ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کا داو چلا ہے۔

کانگریس، تصویر یو این آئی
کانگریس، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

ہمیر پور: ہماچل پردیش کانگریس کے ترجمان دیپک شرما نے آج الزام لگایا ہے کہ ریاست میں منڈی لوک سبھا سیٹ سمیت اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات میں شکست کے خوف سے بی جے پی بھاگ رہی ہے۔ دیپک شرما نے یہاں جاری بیان میں دعوی کیا کہ وزیراعلی کی کرسی خطرے میں ہے اس لئے ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کا داو چلا ہے۔

دیپک شرما نے دعوی کیا کہ حکومت جانتی ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی ’عوام مخالف‘ پالیسیوں کی وجہ سے لوگ پارٹی اور حکومت سے ناراض ہیں، اس لئے ضمنی انتخابات کے نتائج ان کے خلاف جائیں گے۔ دیپک شرما نے دعوی کیا ہے کہ یہ راحت وقتی ہے کیونکہ جب بھی الیکشن ہوں گے، اس وقت بی جے پی کو شکست ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔