’بھارت جوڑو یاترا‘ کو مل رہی عوامی حمایت سے بی جے پی میں گھبراہٹ: اشوک گہلوت
اشوک گہلوت نے کہا کہ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کو ملنے والی حمایت سے بی جے پی حیران ہے، میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ جیسے جیسے یہ یاترا آگے بڑھے گی، اسی طرح بی جے پی کی بوکھلاہٹ بھی بڑھے گی۔
جے پور: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے بیان پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کو ملنے والی عوامی حمایت سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) بوکھلا گئی ہے اور اس کے لیڈر غلط بیانات دینے لگے ہیں۔
ایک بیان جاری کرتے ہوئے اشوک گہلوت نے جودھپور میں بوتھ کنونشن میں امت شاہ کے بیان پر یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا، ’’راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کو ملنے والی حمایت سے بی جے پی حیران رہ گئی ہے، میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ جیسے جیسے یہ یاترا آگے بڑھے گی، اسی طرح بی جے پی کی بوکھلاہٹ بھی بڑھے گی۔ امت شاہ نے بھارت جوڑو یاترا کے لیے اپنی تقریر میں جو باتیں کہیں وہ اسی بوکھلاہٹ کی علامت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ بہت حیران کن ہے کہ جودھپور میں شاہ کے بیانات حقیقتاً غلط ہیں۔ ملک کے لوگ بطور وزیر داخلہ ان کی تقریر میں حقائق پر مبنی باتوں کی توقع کرتے ہیں کیونکہ انہیں سرکاری افسران، انٹیلی جنس اور بی جے پی کے لیڈروں اور کارکنوں کی طرف سے جو معلومات فراہم کی گئی تھیں وہ درست ہونی چاہئیں، لیکن اس تقریر میں ایسا لگتا ہے کہ انہیں حقیقت نہیں بتائی گنی۔ اسی لیے انہوں نے جھوٹ سے بھری تقریر کی۔
راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا کہ آج مشرقی راجستھان کے تیرہ اضلاع کے کسانوں کو امید تھی کہ وزیر داخلہ راجستھان آئیں گے، پھر وہ مشرقی راجستھان کینال پروجیکٹ (ای آر سی پی) کو قومی پروجیکٹ کا درجہ دینے کے وزیر اعظم کے وعدے کو پورا کرنے کی بات کہیں گے لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ امت شاہ نے ای آر سی پی کے بارے میں اپنے منہ سے ایک لفظ بھی نہیں نکالا۔
امت شاہ کی پچھلی حکومت کی جانب سے تین لاکھ روپے تک کے مفت علاج کا انتظام کرنے کی بات پر، اشوک گہلوت نے کہا کہ شاید انہیں اس بات کا علم نہیں ہے کہ یہ اسکیم صرف نیشنل فوڈ سیکورٹی اسکیم کے اہل خاندانوں تک محدود تھی، ہماری حکومت نے چرنجیوی اسکیم شروع کی ہے جس میں راجستھان کے ہر خاندان کو دس لاکھ روپے تک کا کیش لیس انشورنس اور پانچ لاکھ روپے کا ایکسیڈنٹ انشورنس مل رہا ہے، جو پورے ملک میں کسی اور ریاست میں نہیں ہے۔
سابقہ حکومت کی طرف سے کسانوں کو 1000 روپے کی سبسڈی دینے کی بات پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سابقہ حکومت نے ضابطہ اخلاق سے ایک دن پہلے اعلان کیا تھا کہ کسانوں کو ماہانہ 833 روپے سبسڈی دی جائے گی لیکن اس کا کوئی مالی انتظام نہیں تھا اور یہ صرف ہوائی اعلان تھا۔ ہماری حکومت نے مکھیہ منتری کسان دوست ارجا یوجنا شروع کی ہے اور کسانوں کو سالانہ ایک ہزار روپے کی سبسڈی دی ہے، جس کی وجہ سے تقریباً آٹھ لاکھ کسانوں کا بجلی کا بل صفر ہو گیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔