دارالعلوم دیوبند میں مدارس اسلامیہ کا نمائندہ اجلاس 24 کی جگہ 18 ستمبر کو منعقد ہوگا

یوپی حکومت کے ذریعہ مدارس اسلامیہ کا سروے کرائے جانے کے سلسلہ میں جو صورتحال سامنے آئی ہے اس کے پیش نظر دارالعلوم دیوبند نے 24 ستمبر کو بلائے گئے اجلاس کی تاریخ کو تبدیل کرتے ہوئے اب 18ستمبر کر دیا ہے

دارالعلوم دیوبند
دارالعلوم دیوبند
user

عارف عثمانی

دیوبند: اتر پردیش حکومت کے ذریعہ خود مختار مدارس اسلامیہ کا سروے کرائے جانے کے سلسلہ میں جو صورتحال سامنے آئی ہے اس کے پیش نظر دارالعلوم دیوبند نے 24 ستمبر کو بلائے گئے اجلاس کی تاریخ کو تبدیل کرتے ہوئے اب 18ستمبر کر دیا ہے۔

دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے آج اعلانیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ دارالعلوم دیوبند حالات کے پیش نظر 24تاریخ کے بجائے اب یہ اجلاس 18 ستمبر کو مسجد رشید میں منعقد کرنے جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دارالعلوم دیوبند ابھی میڈیا کے سامنے اس سلسلہ میں اپنا کوئی واضح موقف نہیں رکھنا چاہتا۔ مدارس کے اجلاس میں اتفاق رائے سے جو فیصلہ ہوگا اس کے بعد ہم اپنا موقف رکھیں گے۔


واضح ہو کہ حکومت اتر پردیش 11ستمبر سے غیر سرکاری اور خود مختار مدارس کا سروے شروع کرنے جا رہی ہے اور اس کے لئے انہوں نے کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق دارالعلوم دیوبند نے اسی کے پیش نظر اپنے اجلاس کی تاریخ میں تبدیلی کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔