بی جے پی اراکین پارلیمنٹ نے دہلی کی جھگی جھونپڑیوں کے لیے کوئی کام نہیں کیا: دہلی کانگریس

دہلی کانگریس صدر اروندر سنگھ لولی نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو سوشل میڈیا سے منسلک ہو کر کانگریس کی ’پانچ نیائے‘ (پانچ انصاف) کی لڑائی میں شراکت دار بننا چاہیے۔

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا کمیٹی کی میٹنگ سے خطاب کرتے دہلی کانگریس صدر اروندر سنگھ لولی</p></div>

سوشل میڈیا کمیٹی کی میٹنگ سے خطاب کرتے دہلی کانگریس صدر اروندر سنگھ لولی

user

قومی آواز بیورو

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر کانگریس لگاتار مرکز کی مودی حکومت کو نشانہ بنا رہی ہے۔ مختلف ریاستوں میں بھی کانگریس کے سرکردہ لیڈران کانگریس کے حق میں ہوا بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس درمیان دہلی کانگریس صدر اروندر سنگھ لولی نے بی جے پی اراکین پارلیمنٹ پر الزام لگایا کہ انھوں نے دہلی کی جھگی جھونپڑیوں کی فلاح کے لیے کوئی کام نہیں کیا۔

آج اروندر سنگھ لولی انڈیا اتحاد کی رام لیلا میدان میں 31 مارچ 2024 کو ہونے والی ’مہا ریلی‘ کے لیے سوشل میڈیا کمیٹی کی میٹنگ میں شریک ہوئے اور اس موقع پر کہا کہ کانگریس پارٹی کی سرگرمیوں کے بارے میں لوگوں تک صحیح جانکاری پہنچانے میں سوشل میڈیا بھی اہم کردار نبھاتا ہے۔ یہ والنٹیر آئندہ لوک سبھا انتخاب کو دھیان میں رکھتے ہوئے بی جے پی کی جھوٹی کہانیوں کی حقیقت سے پردہ اٹھائیں گے کانگریس کے نظریات کو عام کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ سوشل میڈیا ٹیم رام لیلا میدان میں انڈیا اتحاد کی ریلی سے متعلق تشہیر کا عمل ہر پلیٹ فارم پر انجام دے گا۔

بی جے پی اراکین پارلیمنٹ نے دہلی کی جھگی جھونپڑیوں کے لیے کوئی کام نہیں کیا: دہلی کانگریس

اس میٹنگ میں اروندر لولی نے کہا کہ بی جے پی اراکین پارلیمنٹ نے دہلی کے جے جے کلسٹرس، بازآبادکاری کالونیوں، غیر منظور شدہ کالونیوں کی حالت بہتر کرنے کے لیے گزشتہ 10 سالوں میں کوئی کام نہیں کیا ہے۔ ان کا استعمال صرف ووٹ بینک کی شکل میں کیا گیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ہمارے کارکنان ان کی سچائی کو ظاہر کریں گے۔

اروندر لولی کا کہنا ہے کہ ’اپنے بوتھ سے جڑیں‘ مہم کی کامیابی کے بعد سوشل میڈیا ٹیم نے ایک مثال پیش کی ہے۔ آج زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو سوشل میڈیا سے جڑ کر کانگریس کی ’پانچ نیائے‘ (پانچ انصاف) مہم کی لڑائی میں شراکت دار بنیں۔ انھوں نے کہا کہ آج کے دور میں سیاسی پارٹیوں کو طاقت فراہم کرنے کے لیے سوشل میڈیا اہم کردار نبھا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم واٹس ایپ، فیس بک، انسٹاگرام سمیت ویب سائٹ پر سوشل میڈیا والنٹیر ایک جنگجو کی طرح کام کر کے کانگریس پارٹی کے نظریات اور بی جے پی حکومت کے خلاف کانگریس کی لڑائی کو بخوبی لڑ رہے ہیں۔

بی جے پی اراکین پارلیمنٹ نے دہلی کی جھگی جھونپڑیوں کے لیے کوئی کام نہیں کیا: دہلی کانگریس

اس درمیان دہلی پردیش مہیلا کانگریس کی صدر پشپا سنگھ کی موجودگی میں ’جن تنتر‘ این جی او چیف ریکھا سمیت درجنوں بی جے پی لیڈران نے آج کانگریس کا دامن تھاما۔ دہلی کانگریس صدر اروندر لولی نے کانگریس میں شامل ہونے والی خواتین کو کانگریس کا پٹکا پہنا کر ان کا پارٹی میں استقبال کیا۔ اس موقع پر مہیلا کانگریس صدر پشپا سنگھ اور پرینکا اگروال بھی موجود تھیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔