بلسی سیٹ سے بی جے پی ایم ایل اے رادھا کرشن شرما سماج وادی پارٹی میں شامل
پارٹی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ’ایس پی صدر کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بدایوں، بلسی سے بی جے پی ایم ایل اے رادھا کرشن شرما نے سماج وادی پارٹی کی رکنیت حاصل کرلی۔ آپ کا تہہ دل سے استقبال ہے‘۔
لکھنؤ: اترپردیش اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے بعد دلبدل کی رفتار کو ایک بار پھر بل دیتے ہوئے بی جے پی ایم ایل اے رادھا کرشن شرما نے پیر کو سماج وادی پارٹی (ایس پی) کی رکنیت حاصل کرلی۔ شرما ضلع بدایوں کی بلسی اسمبلی سیٹ سے بی جے پی ایم ایل اے ہیں۔ ایس پی کی جانب سے سوشل میڈیا پر پارٹی صدر اکھلیش یادو سے ملاقات کرتے ہوئے شرما کی تصویر شیئر کر کے یہ جانکاری دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسمبلی انتخابات: آدرش وادی پارٹی کا آدرش!... اعظم شہاب
پارٹی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ’ایس پی صدر کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بدایوں، بلسی سے بی جے پی ایم ایل اے رادھا کرشن شرما نے سماج وادی پارٹی کی رکنیت حاصل کرلی۔ آپ کا تہہ دل سے استقبال ہے‘۔ قابل ذکر ہے کہ بی جے پی میں بڑی تعداد میں اراکین اسمبلی کے ٹکٹ کٹنے کے شبہ کی وجہ سے اراکین اسمبلی کے دلبدل کا سلسلہ لگاتار جاری ہے۔ بی جے پی کی انتخابی کمیٹی کی آج شام کو ہونے والی میٹنگ میں ٹکٹوں پر حتمی فیصلے کے لئے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔