گوا: بی جے پی کے وزیر مائیکل لوبو نے دیا استعفیٰ، کارکنان کو نظر اندز کیے جانے کا لگایا الزام
مائیکل لوبو نے کہا کہ دوسرے حلقوں کے پارٹی کارکنان نے بھی مجھے بتایا ہے کہ پارٹی اتنی بڑی ہو گئی ہے کہ وہ چھوٹے کارکنان کو نہیں دیکھتی۔
پنجی: گوا میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی مخلوط حکومت میں بندرگاہ کے وزیر مائیکل لوبو نے پیر کو اسمبلی انتخابات سے تقریباً ایک ماہ قبل کابینہ اور ایم ایل اے کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ لوبو نے کہا کہ گوا میں بی جے پی اتنی بڑی ہو گئی ہے کہ چھوٹی پارٹی کے کارکنان کو دور کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسمبلی انتخابات: آدرش وادی پارٹی کا آدرش!... اعظم شہاب
وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد مائیکل لوبو نے کہا کہ "بی جے پی کے ساتھ یہ بہت اچھا اور طویل سفر رہا ہے۔ بی جے پی کارکان پارٹی سے ناخوش ہیں۔ شاید میں غلط ہوں، میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے اور اپنے کانوں سے سنا ہے۔" مائیکل لوبو نے کہا کہ "دوسرے حلقوں کے پارٹی کارکنان نے مجھے بتایا ہے کہ پارٹی اتنی بڑی ہو گئی ہے کہ وہ چھوٹے کارکنان کو نہیں دیکھتی۔ ہم زمینی سطح کے کارکن ہیں۔ ہمیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ ہمیں نظر انداز کر رہے ہیں۔"
یہ بھی پڑھیں : دہلی میں 300 سے زیادہ پولیس اہلکار کورونا مثبت
وزیر کی حیثیت سے استعفیٰ دینے کے فوراً بعد مائیکل لوبو نے بطور ممبر اسمبلی بھی استعفیٰ دے دیا۔ لوبو نے کہا کہ وہ پیر کی سہ پہر یعنی آج پارٹی چھوڑ رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے ابھی تک کسی خاص سیاسی جماعت میں شامل ہونے کا ذہن نہیں بنایا ہے۔ کانگریس کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ توقع ہے کہ مائیکل لوبو جلد ہی اپوزیشن پارٹی میں شامل ہو جائیں گے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔