بی جے پی مہاراشٹر کے کسانوں کی سب سے بڑی دشمن، ریاست ایک بڑی تبدیلی کے لیے تیار: ملکارجن کھڑگے

کھڑگے نے کہا کہ بی جے پی مہاراشٹر کے کسانوں کی سب سے بڑی دشمن ہے، مہاراشٹر نے طے کیا ہے کہ بی جے پی کی ڈبل انجن حکومت کو اقتدار سے ہٹا کر ہی کسانوں کا بھلا ہوگا۔

<div class="paragraphs"><p>ملکارجن کھڑگے / آئی اے این ایس</p></div>

ملکارجن کھڑگے / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے پیر کے روز دعویٰ کیا کہ بی جے پی مہاراشٹر کے کسانوں کی سب سے بڑی دشمن ہے اور ریاستی عوام آئندہ انتخاب میں ایک بڑی تبدیلی کے لیے تیار ہے۔ کھڑگے نے یہ بیان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کیے گئے ایک پوسٹ میں دیا ہے۔

کھڑگے کا کہنا ہے کہ ’’بی جے پی مہاراشٹر کے کسانوں کی سب سے بڑی دشمن ہے۔ 20 ہزار کسانوں نے خودکشی کی، زراعت میں رقم الاٹمنٹ کے دوران بڑی تخفیف کی گئی، 20 ہزار کروڑ روپے کے واٹر گرڈ کا وعدہ جھوٹا نکلا، مہاراشٹر کو خشک سالی سے پاک ریاست بنانے کا وعدہ جملہ ہے، کسانوں کو معاوضہ دینے سے انکار کر دیا گیا، لیکن بیمہ کمپنیوں پر 8000 کروڑ روپے کی بوچھار کی گئی۔‘‘


کانگریس صدر نے دعویٰ کیا کہ برآمدگی پر پابندی اور زیادہ برآمدگی ٹیکس سے پیاز و سویابین کے کسانوں پر بوجھ پڑا ہے۔ کپاس اور گنّا کے پروڈکشن میں زبردست گراوٹ سے بھی کسان بے حال ہیں۔ کھڑگے نے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’مہاراشٹر نے طے کر لیا ہے کہ بی جے پی کی ڈبل انجن حکومت کو اقتدار سے ہٹا کر ہی کسانوں کا بھلا ہوگا۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے لکھا ہے ’’مہاراشٹر مانگے مہاپریورتن‘‘۔

واضح رہے کہ مہاراشٹر مین سبھی 288 اسمبلی سیٹوں کے لیے ایک مرحلہ میں 20 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ووٹ شماری 23 نومبر کو ہوگی۔ ریاست میں اہم مقابلہ ایکناتھ شندے کی قیادت والی برسراقتدار مہایوتی اتحاد اور انڈیا اتحاد کے درمیان ہے۔ مہایوتی میں شندے کی شیوسینا، بی جے پی اور اجیت پوار کی این سی پی شامل ہے۔ دوسری طرف انڈیا اتحاد میں ادھو ٹھاکرے کی شیوسینا، کانگریس اور شرد پوار کی این سی پی شامل ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔