بی جے پی محکمہ پولیس میں بھی اگنی ویر اسکیم لانے کی تیاری کر رہی ہے، تیجسوی یادو کا بڑا دعویٰ

تیجسوی یادو نے کہا کہ بی جے پی میں تمام بدعنوان لوگوں کو وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ بنایا جا رہا ہے، انہیں ٹکٹ دیا جا رہا ہے اور ان کو بیرونِ ملک بھگا دیا جا رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تیجسوی یادو / آئی اے این ایس</p></div>

تیجسوی یادو / آئی اے این ایس

user

آئی اے این ایس

بہار کے سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے مرکز کی اگنی ویر اسکیم کے تعلق سے ایک بڑا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مرکز کی بی جے پی حکومت محکمہ پولیس میں بھی فوج کی طرح اگنی ویر اسکیم لانے کی تیاری کر رہی ہے۔ ملک بھر کے نوجوانوں کا سب سے بڑا مسئلہ اگنی ویر اسکیم ہے۔ ہم نے حکام سے بات کی ہے۔ حکومت پولیس میں بھی اگنی ویر اسکیم متعارف کروانا چاہتی ہے۔

تیجسوی یادو نے کہا کہ سال 2000 میں بی جے پی حکومت نے سب سے پہلے پنشن کو ختم کیا جس کی وجہ سے لوگوں میں کافی غصہ ہے۔ اب نوجوانوں میں زبردست ناراضگی ہے، خاص کر ان نوجوانوں میں جنہیں چار سال میں ہی باہر کا راستہ دکھا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان جوانوں کی ڈیوٹی کے دوران جان جاتی ہے تو انہیں شہید کا درجہ بھی نہیں دیا جائے گا۔ ان نوجوانوں کو نہ پنشن کا فائدہ ملے گا اور نہ ہی کینٹین کی سہولت۔ ملک کے نوجوانوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔ آر جے ڈی لیڈر نے حکومت پر اساتذہ کو ہراساں کرنے کے ساتھ ساتھ مسلمانوں اور پسماندہ طبقات کا استحصال کرنے کا بھی الزام لگایا۔


بہار کے نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری کے بدعنوانوں کوٹھوک کر جیل بھیجنے کے بیان پر تیجسوی یادو نے کہا کہ بی جے پی میں تمام بدعنوان لوگوں کو وزیر اعلیٰ اورنائب وزیر اعلیٰ بنایا جا رہا ہے، انہیں ٹکٹ دیا جا رہا ہے اور ان کو بیرونِ ملک بھگا دیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ سمراٹ چودھری نے کہا تھا کہ بدعنوانی میں ملوث لوگ بی جے پی سے پریشان ہیں۔ تمام بدعنوانوں کوٹھوک کر جیل میں ڈالوں گا اور یہ کہ کرپشن کرنے والوں کو کوئی نہیں بچا سکتا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔