سائیکل کو بم دھماکے سے جوڑنے پر سنجے راوت نے کہا- ’یو پی میں بی جے پی ہار رہی ہے‘

سنجے راوت نے کہا کہ یہ بی جے پی کی عادت ہے، جب یہ لوگ شکست کے دہانے پر کھڑے ہوتے ہیں تو اس طرح کے الزامات لگاتے ہیں، بی جے پی اتر پردیش میں ہار رہی ہے اور یہ ان کی ہاتھ پاؤں مارنے کی آخری کوشش ہے۔

سنجے راؤت، تصویر قومی آواز
سنجے راؤت، تصویر قومی آواز
user

قومی آواز بیورو

شیوسینا لیڈر سنجے راوت نے انتخابی مہم میں سائیکل کو بم دھماکے سے جوڑنے پر اپنا ردعمل دیا ہے۔ سنجے راوت نے کہا ہے کہ جب بھارتیہ جنتا پارٹی شکست کے دہانے پر ہوتی ہے تو وہ اپوزیشن جماعتوں کو دہشت گردی سے جوڑ دیتی ہے۔ سنجے راوت نے مزید کہا کہ یہ ان کی عادت ہے، جب یہ لوگ شکست کے دہانے پر کھڑے ہوتے ہیں تو اس طرح کے الزامات لگاتے ہیں، بی جے پی اتر پردیش میں ہار رہی ہے اور اور یہ ان کی ہاتھ پاؤں مارنے کی آخری کوشش ہے۔

وہیں گزشتہ روز مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیو رج سنگھ چوہان نے بھی ایس پی سرابراہ کو اورنگ زیب کہا تھا، انہوں نے اتر پردیش کے دیوریا میں انتخابی تشہیر کے دورن کہا کہ اکھلیش یادو آج کے اورنگ زیب ہیں۔ جو اپنے والد کے تئیں وفادار نہیں تھا، وہ آپ کے تئیں وفادار کیسے ہوگا، ایسا خود ملائم سنگھ نے کہا تھا۔ اورنگ زیب نے اپنے والد کو جیل میں ڈالا، اپنے بھائیوں کو مار ڈالا۔ ملائم جی کہتے ہیں کہ اکھلیش کی طرح کسی نے انھیں بے عزت نہیں کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔