’بی جے پی کسان مخالف، اس کا بائیکاٹ کریں‘، راکیش ٹکیت کی کسانوں سے اپیل

بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان راکیش ٹکیت نے منگلور میں بی جے پی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے بی جے پی کو کسان مخالف قرار دیتے ہوئے اس کے بائیکاٹ کی اپیل کی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>راکیش ٹکیت / تصویر: آئی اےاین ایس</p></div>

راکیش ٹکیت / تصویر: آئی اےاین ایس

user

قومی آوازبیورو

بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان راکیش ٹکیت نے ایک بار پھر بی جے پی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے اتراکھنڈ میں ہونے والے اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں لوگوں سے بی جے پی کو ووٹ نہ دینے کے لیے کہا ہے۔ روڑکی کے منگلورو میں ایک کسان لیڈر کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے پہنچےراکیش ٹکیت نے کہا کہ بی جے پی کسان مخالف پارٹی ہے، اس لیے کسان بھائی بی جے پی کو ووٹ ہرگز نہ دیں۔

نیوز پورٹل ’اے بی پی نیوز‘ کے مطابق بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان راکیش ٹکیت نے کہا ہے کہ منگلور کے کسان آزاد ہیں، انہیں کسی بھی پارٹی کا لیڈر منتخب کرنے کے لیے اپنے ووٹ کا استعمال کرنے کا حق ہے لیکن انہیں یہ ذہن میں رکھنا ہوگا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتیں کسان مخالف ہیں۔ راکیش ٹکیت نے مزید کہا ہے کہ کسانوں کو سوچنا پڑے گا کہ کس حکومت کے تحت سینکڑوں کسانوں کو شہید کیا گیا ہے۔ کسانوں کو ایسی پارٹیوں سے دور رہنا چاہئے اور اپنے درمیان آنے والے امیدواروں سے یہ سوال ضرور پوچھنا چاہئے کہ کسان انہیں ووٹ کیوں دیں۔ بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کسانوں کی زمینوں پر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔ کسانوں کو ایک بار پھر بڑی تحریک چلانے کی ضرورت ہوگی۔ یہ حکومت صرف کسان مخالف حکومت ہے۔


واضح رہے کہ اتراکھنڈ کی دو اسمبلی سیٹوں بدری ناتھ اور منگلور اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس پارٹی اس الیکشن کو جیتنے کے لیے پوری قوت اور حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اتری ہیں۔ بدری ناتھ اور منگلور اسمبلی سیٹوں کے لیے 10 جولائی کو ووٹنگ ہونی ہے۔ ووٹنگ سے قبل سیاسی پارٹیاں اپنی حمایت کا منظرنامہ تیار کرنے میں مصروف ہیں۔ اس ضمنی انتخابات میں بی جے پی کی ساکھ داؤ پر لگی ہوئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔