بی جے پی نے بہارمیں سمراٹ چودھری کی جگہ جیسوال کو بنایا صدر،راجستھان میں بھی نیا صدر مقرر
بی جے پی نے ہریش دویدی کو آسام، ایم پی اتل گرگ کو چنڈی گڑھ، اروند مینن کو لکشدیپ اور تمل ناڈو کا، رادھاموہن داس اگروال کو راجستھان اور ڈاکٹر راجدیپ رائے کو تریپورہ کا انچارج مقرر کیا ہے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے بہار اور راجستھان میں نئے صدور کا اعلان کر دیا ہے۔ دلیپ جیسوال کو بہار بی جے پی کا ریاستی صدر بنایا گیا ہے جبکہ مدن راٹھوڑ کو راجستھان کا ریاستی صدر بنایا گیا ہے۔
بہار میں سمراٹ چودھری کی جگہ61 سالہ دلیپ جیسوال کو ریاستی صدر بنایا گیا ہے۔ جیسوال فی الحال بہار حکومت میں ریونیو اور لینڈ ریفارمز کے وزیر ہیں۔ وہ 2009 سے مسلسل بہار قانون ساز کونسل کے رکن ہیں اور یہ ان کی تیسری میعاد ہے۔ دلیپ جیسوال، جو ویشو برادری سے آتے ہیں، سیمانچل علاقے پر اچھی گرفت رکھنے والے سمجھے جاتے ہیں۔ وہ طویل عرصے تک بہار بی جے پی کے خزانچی رہے ہیں۔ راجیہ سبھا ایم پی مدن راٹھوڑ کو راجستھان کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی بی جے پی نے چھ ریاستوں میں انچارج بھی مقرر کیے ہیں۔ بی جے پی نے ہریش دویدی کو آسام کا انچارج مقرر کیا ہے جبکہ رکن پارلیمنٹ اتل گرگ کو چنڈی گڑھ، اروند مینن کو لکشدیپ اور تمل ناڈو کا، رادھاموہن داس اگروال کو راجستھان اور ڈاکٹر راجدیپ رائے کو تریپورہ کا انچارج مقرر کیا گیا ہے۔
بہار میں بی جے پی کے پاس کوئی معروف چہرا نہیں ہے ۔ سشیل مودی بہار میں بی جے پی کے پاس ایک معروف چہرا تھے لیکن ان کے انتقال کے بعد بہار بی جے پی پریشانیوں کا شکار ہے۔ سمراٹ چودھری کی تبدیلی کا مطالب صاف ہے کہ بی جے پی اپنے روائتی رائے دہندگان کے پاس واپس جا رہی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔