’اٹھک-بیٹھک‘ کرنے والے بی جے پی امیدوار اب ووٹر کی تیل مالش کرتے آئے نظر

سونبھدر میں ساتویں مرحلہ میں 7 مارچ کو پولنگ ہے۔ ووٹنگ میں اب گنے چنے دن ہی باقی رہ گئے ہیں اس لئے سبھی امیدوار انتخابی تشہیر میں زور و شور سے لگے ہوئے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

انتخاب کے وقت میں امیدواروں کے ذریعہ عجیب عجیب حرکتیں کرنا کوئی نئی بات نہیں ہے۔ لیکن یوپی اسمبلی انتخاب کے دوران رابرٹس گنج سے بی جے پی امیدوار نے تو حد ہی پار کر دی ہے۔ گزشتہ مرتبہ رابرٹس گنج سے چنے گئے بی جے پی رکن اسمبلی بھوپیش چوبے اس بار بہت زیادہ ڈرے ہوئے ہیں کیونکہ علاقے میں انھوں نے کوئی ترقیاتی کام نہیں کرایا۔ حالت یہ ہے کہ گزشتہ دنوں وہ عوامی جلسہ میں معافی مانگتے ہوئے نظر آئے اور کان پکڑ کر اٹھک-بیٹھک بھی کی۔ اب ایک نئی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ ووٹر کو تیل مالش کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ شکست کے خوف سے وہ اتنا گھبرائے ہوئے ہیں کہ پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد نہ پیروں میں چپل پہن رہے ہیں اور نہ ہی اناج کھا رہے ہیں۔ وہ یہ سب اپنی جیت کو یقینی بنانے کے لیے کر رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ سونبھدر میں ساتویں مرحلہ میں 7 مارچ کو پولنگ ہے۔ ووٹنگ میں اب گنے چنے دن ہی باقی رہ گئے ہیں اس لئے سبھی امیدوار انتخابی تشہیر میں زور و شور سے لگے ہوئے ہیں۔ روٹھے ہوئے ووٹروں کو منانے کے لیے ہر ممکن کوششیں ہو رہی ہیں۔ بھوپیش چوبے کی جو نئی ویڈیو سامنے آئی ہے اس میں وہ گاؤں کے ایک بزرگ ووٹر کی دھوپ میں تیل مالش کر رہے ہیں۔ یہ ویڈیو کب اور کس گاؤں کی ہے، یہ واضح نہیں ہو پایا ہے۔ بی جے پی سے جڑے لوگ اس بارے میں کچھ بھی بولنے سے پرہیز کر رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔