بہار میں پھر ایک پُل منہدم، گنڈک نہر پر موجود پُل گرنے سے کئی گاؤں کی آمد و رفت متاثر

گنڈک نہر پر بنا یہ پُل مہاراج گنج بلاک کے پٹیڈھی بازار اور دروندا بلاک کے رام گڑھ پنچایت کو جوڑتا تھا، اس پل کے ٹوٹنے سے کئی گاؤں کی آمد و رفت متاثر ہو گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>گنڈک ندی پر بنا پل منہدم، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

گنڈک ندی پر بنا پل منہدم، تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

بہار میں ایک بار پھر ندی پر بنا پُل ٹوٹنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیوان میں گنڈک ندی پر بنا پُل ہفتہ کے روز اچانک ٹوٹ کر گر گیا۔ اس حادثہ میں حالانکہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے، لیکن آس پاس کے گاؤں والوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پلر دھنستے ہی کچھ منٹ کے اندر پُل پوری طرح منہدم ہو گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ درونڈا بلاک کے رام گڑھا پنچایت کا یہ پُل بہت پرانا تھا اور پانی کے دباؤ کے سبب پلر میں کٹاؤ ہونے لگا تھا جس سے اچانک پلر گر گیا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے پل بھی ٹوٹ گیا۔

گنڈک نہر پر بنا یہ پُل مہاراج گنج بلاک کے پٹیڈھی بازار ار دروندا بلاک کے رام گڑھ پنچایت کو جوڑتا تھا۔ اس پُل کے ٹوٹنے سے کئی گاؤں کی آمد و رفت متاثر ہوگی۔ مقامی لوگوں کے مطابق اب آس پاس کے گاؤں میں جانے کے لیے طویل دوری طے کرنی پڑے گی۔ مقامی عوام نے جلد اس پُل کی تعمیر کا مطالبہ کیا ہے تاکہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔


مقامی افراد کا کہنا ہے کہ یہ پُل تقریباً 20 سے 25 سال پرانا تھا۔ کچھ لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ دو دن قبل اس میں شگاف دیکھا گیا تھا اور ہفتہ کی صبح یہ پُل پوری طرح ٹوٹ گیا۔ اس سے پہلے ارریہ ضلع میں منگل کے روز بکرا ندی پر بنا پُل دھنس گیا تھا۔ اس پُل کا تو افتتاح بھی نہیں ہوا تھا۔ سکٹی بلاک واقع بکرا ندی کے پڑریا گھاٹ پر پُل کی تعمیر ہوئی تھی اور منگل کے روز پُل کے دو تین پلر ندی میں دھنس گئے اور پھر پُل بھی دھنس گیا۔ یہ پُل سکٹی اور کرساکانٹا بلاک کو جوڑتا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔