لوک سبھا انتخاب کے بعد جینت چودھری کو بڑا جھٹکا، آر ایل ڈی کے قومی ترجمان نے چھوڑی پارٹی

آر ایل ڈی کے بی جے پی کے ساتھ اتحاد کی وجہ سے پارٹی کے بہت سے لیڈران ناراض ہیں اور پارٹی چھوڑ رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں کچھ مزید لیڈران کے پارٹی چھوڑنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>چودھری جینت سنگھ /&nbsp; تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

چودھری جینت سنگھ / تصویر: آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

جینت چودھری نے اپنی پارٹی آر ایل ڈی کو این ڈی اے میں شامل کر کے مرکزی وزارت تو حاصل کر لی لیکن ان کی پارٹی کے لیڈران ان کا ساتھ چھوڑتے چلے جا رہے ہیں۔ اس سے پہلے قومی نائب صدر شاہد صدیقی، قومی جنرل سکریٹری عقیل الرحمان خان اور وجیندر چودھری پارٹی چھوڑ چکے ہیں۔ اب پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری بھوپندر چودھری نے پارٹی کے تمام عہدوں سمیت بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

بھوپندر چودھری نے سوشل میڈیا کے ذریعے آر ایل ڈی سے اپنی علاحدگی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ میں راشٹریہ لوک دل کے لیڈروں اور کارکنوں کی طرف سے دیے گئے پیار، تعاون اور احترام کے لیے شکر گزار رہوں گا۔ بھاری دل کے ساتھ آج میں راشٹریہ لوک دل کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیتا ہوں۔ جئے جوان جئے کسان۔


واضح رہے کہ آر ایل ڈی کے بی جے پی کے ساتھ اتحاد کی وجہ سے پارٹی کے بہت سے لیڈران ناراض ہیں اور اسی ناراضگی کی وجہ سے وہ پارٹی چھوڑ رہے ہیں۔ این ڈی اے میں شامل ہونے کے بعد جینت چودھری کو نئی حکومت میں وزیر بنایا گیا ہے۔ وہ پہلی بار مرکزی وزیر بنے ہیں۔ انہیں این ڈی اے حکومت میں وزارت تعلیم میں وزیر مملکت بنایا گیا ہے، لیکن ان کی پارٹی کے کئی ناراض لیڈران اب مکمل بغاوت پر اتر آئے ہیں۔ نیوز پورٹل اے بی پی کے مطابق آنے والے دنوں میں کچھ اور ناراض لیڈران آر ایل ڈی چھوڑ کر کسی دیگر پارٹی میں شامل ہو سکتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔