جموں و کشمیر: اونتی پورہ میں بڑا سڑک حادثہ، بس پلٹنے سے چار مسافروں کی موت، سبھی کا تعلق بہار سے

جموں و کشمیر کے اونتی پورہ واقع گوری پورا علاقے میں بس پلٹنے کا واقعہ پیش آیا ہے، اس حادثہ میں چار مسافروں کی موت ہو گئی ہے جب کہ کچھ مسافر زخمی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

جموں و کشمیر کے اونتی پورا میں شدید سڑک حادثہ کی خبر سامنے آ رہی ہے۔ گوری پورا علاقے میں قومی شاہراہ پر ایک بس پلٹ گئی ہے۔ اس حادثے میں چار مسافروں کی موت ہو گئی ہے جبکہ کئی دیگر مسافر زخمی بھی ہوئے ہیں۔ حادثے کی خبر ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔ سبھی زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ حادثہ میں مرنے والے سبھی مسافر بہار کے رہنے والے تھے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق مہلوکین میں سے دو افراد کا تعلق کٹیہار سے، ایک کا تعلق مغربی چمپارن سے اور ایک کا کشن گنج سے تھا۔ مہلوکین کی شناخت اسلام انصاری (مغربی چمپارن)، شیوو سنگھاری (کشن گنج)، محمد علاء الدین اور مذکورل (کٹیہار) کی شکل میں ہوئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔