بین الاقوامی کریمنل کورٹ نے پوتن کے خلاف جاری کیا گرفتاری وارنٹ، یوکرین میں جنگی جرائم کا الزام عائد

نیدرلینڈ کے ہیگ واقع بین الاقوامی کریمنل کورٹ نے یوکرین جنگ کے دوران بچوں کے غیر قانونی جلاوطنی اور یوکرین سے روس میں لوگوں کی ناجائز منتقلی کے الزامات میں پوتن کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا ہے۔

روسی صدر ولادیمیر پوتن / تصویر آئی اے این ایس
روسی صدر ولادیمیر پوتن / تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

بین الاقوامی کریمنل کورٹ (آئی سی سی) نے روسی صدر ولادمیر پوتن کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیا ہے۔ پوتن کے خلاف یہ وارنٹ یوکرین میں جنگی جرائم کو انجام دینے کے الزام میں جاری کیا گیا ہے۔ حالانکہ روس لگاتار یوکرین میں کسی طرح کے جنگی جرائم سے انکار کرتا آ رہا ہے اور الٹا زیلینسکی پر اشتعال انگیز قدم اٹھانے کا الزام لگاتا رہا ہے۔

نیدرلینڈ کے ہیگ واقع بین الاقوامی کریمنل کورٹ نے یوکرین میں جنگ کے دوران بچوں کی غیر قانونی جلاوطنی اور یوکرین سے روس میں لوگوں کی ناجائز منتقلی کے الزامات میں پوتن کے لیے گرفتاری وارنٹ جاری کیا ہے۔ بین الاقوامی عدالت نے روس کے حقوق اطفال کمشنر ماریا الیکسیونا لاوووا-بیلووا کے خلاف بھی یکساں الزامات میں وارنٹ جاری کیا ہے۔


قابل ذکر ہے کہ روس کا لگاتار کہنا ہے کہ اس کی افواج نے یوکرین پر حملہ کے دوران کوئی بھی ظلم نہیں کیا ہے۔ روسی صدر پوتن گزشتہ سال جنگ شروع ہونے کے بعد سے کئی بین الاقوامی اسٹیج پر جنگ کے لیے یوکرین کو ذمہ دار ٹھہرا چکے ہیں۔ پوتن یوکرینی صدر زیلینسکی پر اشتعال انگیز قدم اٹھانے کا الزام لگاتے رہے ہیں۔

اس درمیان چینی صدر شی جنپنگ پیر سے روس کے سفر پر جانے والے ہیں جہاں ان کی پوتن کے ساتھ بھی میٹنگ ہوگی۔ حال میں سعودی عرب اور ایران کے درمیان طویل مدت سے چلی آ رہی تلخیوں کو ختم کرنے میں اہم کردار نبھانے والے جنپنگ کے اس دورہ سے کافی امیدیں کی جا رہی ہیں۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ پوتن کو یوکرین کے ساتھ امن مذاکرہ شروع کرنے پر راضی کر سکتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔