بھوپیش بگھیل کا پی ایم مودی سے کورونا ویکسین مہیا کرانے کا مطالبہ
بھوپیش بگھیل نے پی ایم مودی کو بتایا کہ ریاست کے دیہی علاقوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ خاص کر ان علاقوں میں اضافی ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں، جہاں اب بھی کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔
رائے پور: چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ریاست میں ویکسین کی کمی کو دور کرنے اور صنعتوں کو بھی مجموعی پیداوار میں سے آکسیجن کا 20 فیصد حصہ مختص کرنے کی درخواست کی ہے۔ بھوپیش بگھیل نے یہ درخواست آج وزیر اعظم مودی کی طرف سے ریاست میں کووڈ کی صورت حال جاننے کے لئے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کی۔
پی ایم مودی نے بھوپیش بگھیل کے ساتھ ریاست میں کووڈ- 19 کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی۔ بھوپیش بگھیل نے بتایا چھتیس گڑھ ان کی اور مرکزی حکومت کی طرف سے کورونا انفیکشن کی روک تھام کے لئے وقتاً فوقتاً جاری کردہ ہدایات پر عمل پیرا ہے۔ ریاست میں جانچ کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔ پتہ لگانے میں بھی تیزی آئی ہے۔ مثبت شرح میں مستقل کمی آرہی ہے، مریضوں کی تعداد کم ہوتی جا رہی ہے۔
بھوپیش بگھیل نے پی ایم مودی کو بتایا کہ ریاست کے دیہی علاقوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ ان علاقوں میں اضافی ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں، جہاں اب بھی کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ریاست میں سرکاری اور نجی کووڈ اسپتالوں اور نگہداشت کے مراکز کے بستروں کے بارے میں مکمل اطلاعات آن لائن کردی گئی ہیں تاکہ کوئی بھی فرد آسانی سے اس سے فائدہ اٹھاسکتا ہے۔
بھوپیش بگھیل نے وزیر اعظم کی ریاست میں ویکسی نیشن کی کمی کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے ویکسین کی مناسب مقدار مہیا کرنے کی درخواست کی اور وزیر اعظم سے یہ بھی درخواست کی کہ چونکہ اس وقت کافی مقدار میں آکسیجن موجود ہے اس وجہ سے اسپتالوں کو 80 فیصد اور20 فیصد زیادہ چھوٹے پیمانے کی صنعتوں کی فراہمی کے لئے منظوری دی جانی چاہئے تاکہ یہ صنعتیں بھی اپنا کام شروع کرسکیں۔ مسٹر بگھیل نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم نے اپنے دونوں مطالبات پر ہمدردی سے غور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔