بھارت جوڑو یاترا: 33 بھارت یاتریوں نے آنکھ عطیہ کرنے کا کیا عزم، اسپتال پہنچ کر کیا وعدہ

بھارت جوڑو یاترا کے 33 بھارت یاتریوں نے آنکھ عطیہ کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے، انھوں نے جے ایس ایس اسپتال میسور سے وعدہ کیا ہے کہ وہ اپنی آنکھ عطیہ کریں گے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

کانگریس کے سابق صدر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو یاترا جوش و خروش سے اپنی منزل کی طرف بڑھ رہی ہے۔ اس میں شامل 33 افراد یعنی بھارت یاتریوں نے میسور میں اپنی آنکھ عطیہ کرنے کے لیے عزائم نامہ بھرا ہے۔ ان میں سب سے زیادہ پانچ اراکین ریاست مدھیہ پردیش سے شامل ہیں۔ انھوں نے جے ایس ایس اسپتال، میسور پہنچ کر آنکھ عطیہ کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ آنکھ عطیہ کرنے کا وعدہ کرنے والوں میں مدھیہ پردیش کی سنگیتا کانکریا، پریش ناگر، اویناش گپتا، اجئے پٹیل، اونی بنسل شامل ہیں۔ انھوں نے اس موقع پر کہا کہ آنکھ عطیہ کرنا کارِ ثواب ہے اور اس سے کسی کی زندگی بہتر ہو سکتی ہے۔


واضح رہے کہ راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا کا آج 36واں دن ہے۔ اس یاترا میں اب تک 925 کلومیٹر سے زیادہ کا سفر مکمل ہو چکا ہے۔ یاترا کے 36ویں دن کی شروعات آج کرناٹک کے چتردرگ ضلع کے بوماگونڈاناہلی سے ہوئی تھی۔ تمل ناڈو کے کنیاکماری سے شروع ہوئی راہل گاندھی کی یہ یاترا 12 ریاستوں سے ہوتے ہوئے کشمیر میں جا کر ختم ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔