بھارت جوڑو یاترا: چیرتھلا تعلقہ سے شروع ہوا 13ویں دن کا سفر، کوٹھیاتھوڈو پہنچ کر ٹھہرا قافلہ

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے پارٹی لیڈران اور کارکنان کے ساتھ کیرالہ کے چیرتھلا تعلقہ سے پرچم کشائی کے بعد 13ویں دن کے سفر کا آغاز کیا

تصویر ٹوئٹر
تصویر ٹوئٹر
user

قومی آواز بیورو

20 Sep 2022, 8:30 AM

بھارت جوڑو یاترا کا 13واں دن: چیرتھلا تعلقہ سے شروع ہوا آج کا سفر

بھارت جوڑو یاترا آج 13 دن میں داخل ہو چکی ہے۔ آج کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے پارٹی لیڈران اور کارکنان کے ساتھ کیرالہ میں الاپوزا کے چیرتھلا تعلقہ سے پرچم کشائی کے بعد سفر کا آغاز کیا۔ یاترا کوٹھیاتھوڈو کے مقام پر پہنچ کر ٹھہرے گی اور وقفہ کے بعد شام کو دوبارہ شروع ہوگی۔

20 Sep 2022, 8:34 AM

بھارت جوڑو یاترا کا آج کا پروگرام

تمل ناڈو کے کنیا کماری سے شروع ہونے والی ’بھارت جوڑو یاترا‘ اس وقت کیرالہ میں ہے اور قافلہ الاپوزا ضلع میں سفر طے کر رہا ہے۔ آج چیرتھلا میں پرچم کشائی کے بعد صبح 6.30 بجے یاترا کی شروعات کی گئی۔ صبح 11 بجے تک یاترا کوٹھیاٹھوڑو کے مقام تک پہنچے گی جہاں آرام کیا جائے گا۔ اس کے بعد شام 4.30 بجے یاترا کا آج کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگا اور 7 بجے تک قافلہ ارور جنکشن تک پہنچ جائے گی۔ تمام پیدل یاتری رات میں ایرناکولم کے کوچی میں قیام کریں گے۔

20 Sep 2022, 8:31 AM

بھارت جوڑو یاترا کا 13واں دن، براہ راست اسٹریمنگ

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔