بنگال: بی جے پی لیڈر بسواجیت داس ٹی ایم سی میں شامل، ایسا کرنے والے تیسرے رکن اسمبلی

بسواجیت بی جے پی سے تعلق رکھنے والے ایسے تیسرے رکن اسمبلی ہیں جنہوں نے اسمبلی انتخابات کے بعد ٹی ایم سی میں شامل ہوئے ہیں۔

بسواجیت داس / بشکریہ این ڈی ٹی وی
بسواجیت داس / بشکریہ این ڈی ٹی وی
user

قومی آواز بیورو

کولکاتا: مغربی بنگال میں بی جے پی (بھارتیہ جنتا پارٹی) کے رکن اسمبلی بسواجیت داس نے منگل کے روز ریاست کی برسراقتدار جماعت ٹی ایم سی (ترنمول کانگریس) میں شمولیت اختیار کر لی۔ بسواجیت بی جے پی سے تعلق رکھنے والے ایسے تیسرے رکن اسمبلی ہیں جنہوں نے اسمبلی انتخابات کے بعد ٹی ایم سی میں شامل ہوئے ہیں۔

بسواجیت داس ماضی میں ٹی ایم سی میں ہی تھے لیکن اسمبلی انتخابات سے قبل وہ بی جے پی میں شامل ہو گئے تھے۔ پیر کے روز بسنوپور سے بی جے پی کے رکن اسمبلی تنمے گھوش ٹی ایم سی میں لوٹ آئے تھے۔ اس سے قبل 11 جون کو مکل رائے نے ٹی ایم سی جوائن کی تھی۔


ٹی ایم سی میں شامل ہوتے ہوئے بسنوپور کے رکن اسمبلی تنمے گھوش نے پیر کے روز الزام عائد کیا تھا کہ بی جے پی انتقامی سیاست میں ملوث ہے۔ گھوش نے دعویٰ کیا تھا کہ بی جے پی مغربی بنگال کے لوگوں کے درمیان گڑبڑی پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ ٹی ایم سی میں شامل ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ ’’میں سبھی سے مغربی بنگال کی فلاح و بہبود کے لئے ٹی ایم سی میں شمولیت اختیار کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے ہاتھوں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔