بصیر احمد کا انڈین نیشنل لیگ سے استعفیٰ، پرینکا گاندھی کی حمایت کا اعلان

قابل ذکر ہے کہ کیرالہ میں مارکسی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت میں لیفٹ ڈیموکریٹک فرنٹ کی حکومت ہے جس میں انڈین نیشنل لیگ بھی شامل ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ یو این آئی</p></div>

تصویر بشکریہ یو این آئی

user

یو این آئی

انڈین نیشنل لیگ کے قومی کارگزار صدر اور پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر بصیر احمد خان نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے اور کانگریس امیدوار پرینکا گاندھی کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے پرینکا گاندھی وائناڈ لوک سے الیکشن لڑ رہی ہیں۔

ہفتہ کو یہاں جاری ایک بیان میں بصیر احمد  نے وائناڈ علاقہ کے ووٹروں سے پرینکا گاندھی  کو بھاری ووٹوں سے منتخب کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرینکا گاندھی  نے ہمیشہ ظلم اور ناانصافی کے خلاف اور پسماندہ لوگوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھائی ہے۔ اس کے پیش نظر انہوں نے پرینکا گاندھی  کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


انہوں نے کہا-’’ہمیں امید ہے کہ لوک سبھا میں پرینکا گاندھی کی موجودگی موجودہ حکومت کی آمریت کو روکنے میں مدد کرے گی۔ قابل ذکر ہے کہ کیرالہ میں مارکسی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت میں لیفٹ ڈیموکریٹک فرنٹ کی حکومت ہے جس میں انڈین نیشنل لیگ بھی شامل ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔