غازی پور بارڈر سے 11 مہینے بعد ہٹی بیریکیڈنگ، کسانوں کے ٹینٹ اور اسٹیج موجود

غازی پور بارڈر سے بیریکیڈنگ ہٹائے جانے کے درمیان کسان نے سڑک پر ہی زرعی قوانین کی مخالفت شروع کر دی، کسان بیریکیڈنگ ہٹائے جانے والے راستہ پر احتجاجی مظاہرہ کر رہے تھے۔

غازی پور بارڈر پر کسانوں کا مظاہرہ / تصویر آئی اے این ایس
غازی پور بارڈر پر کسانوں کا مظاہرہ / تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی تحریک دہلی کے مختلف بارڈرس پر جاری ہے۔ جگہ جگہ پر پولیس کی بریکیڈنگ بھی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ لیکن کچھ مقامات پر پولیس کے ذریعہ بیریکیڈنگ ہٹائے جانے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ اس درمیان غازی پور بارڈر پر قومی شاہراہ 9 پر گزشتہ 11 مہینے سے لگی بیریکیڈنگ کو بھی آج دہلی پولیس نے پوری طرح سے ہٹا دیا ہے۔ حالانکہ وہاں پر کسانوں کا اسٹیج اور ٹینٹ ہنوز لگے ہوئے ہیں۔ اس سے قبل ٹیکری بارڈر پر بریکیڈنگ ہٹائی گئی تھی۔ اب جب کہ ان دونوں بارڈرس پر بیریکیڈنگ ہٹ گئی ہے تو کسان لیڈروں نے دہلی کی طرف بڑھنے کا عزم بھی ظاہر کیا ہے۔ کسان لیڈروں نے پہلے ہی کہا تھا کہ راستہ کھلتے ہی وہ ٹریکٹر لے کر دہلی کوچ کریں گے۔ کسانوں کی اس تنبیہ کے بعد دہلی پولیس الرٹ ہو گئی ہے اور سیکورٹی بھی کافی بڑھا دی گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ غازی پور بارڈر سے بیریکیڈنگ ہٹائے جانے کے درمیان کسان نے سڑک پر ہی زرعی قوانین کی مخالفت کرنی شروع کر دی۔ کسان بیریکیڈنگ ہٹائے جانے والے راستہ پر احتجاجی مظاہرہ کر رہے تھے اور یہ دیکھ کر دہلی پولیس نے راستہ کھولے جانے کا کام روک دیا۔ جس کے بعد مظاہرین کسانوں کا واپس اسٹیج کی طرف لوٹنے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ بیریکیڈنگ ہٹنے کے بعد کچھ کسان اسٹیج پر پہنچے تو کچھ کسانوں نے شاہراہ کے نیچے کبڈی کھیلنا شروع کر دیا۔ یہ دیکھ کر شاہراہ پر لوگوں کی بھیڑ جمع ہونی شروع ہو گئی۔


واضح رہے کہ پولیس کی طرف سے جمعرات کی شب کو ہی ٹیکری بارڈر سے بیریکیڈنگ ہٹا کر ایمرجنسی راستہ کھولے جانے کی بات کہی تھی۔ جمعرات کو بہادر گڑھ جانے والے راستے کو کھولا گیا تھا۔ بتا دیں کہ اس سے پہلے پولیس نے غازی پور بارڈر سے کنٹیلے تار ہٹانے شروع کیے تھے۔ اس کے بعد جمعرات کی شب ٹیکری بارڈر سے بیریکیڈنگ ہٹانی شروع کی گئی۔ دہلی کے بارڈر کے نزدیک غازی پور بارڈر پر کسانوں کے دھرنا والی جگہ پر لگی بیریکیڈنگ کو بھی پولیس نے ہٹا دیا ہے۔ حکومت کی طرف سے حکم جاری کیے جانے کے بعد بیریکیڈنگ ہٹائے جانے کا کام شروع کیا گیا۔ لیکن کسان پھر سے دہلی کوچ کرنے کی بات کہہ رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔