بنگلہ دیش: لاک ڈاؤن سے نالاں لوگوں کا مظاہرہ، پولیس کی فائرنگ سے 3 افراد زخمی
بنگلہ دیش کے ضلع فرید پور میں پولیس کے تشدد سے ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع پر لوگوں نے تھانے پر حملہ کردیا، جس کے بعد مشتعل افراد نے ایک مکان اور 2 گاڑیوں کو آگ کے حوالے کر دیا۔
ڈھاکہ: دنیا بھر میں کورونا وائرس کی لہر پھر پھیل رہی ہے، جس کے سسب بہت سے ممالک لاک ڈاؤن اور پابندیاں نافذ کر رہے ہیں۔ اسی تناظر میں بنگلہ دیش میں کورونا پابندیوں کے عمل درآمد پر پولیس کے خلاف پرتشدد مظاہرے ہوئے ہیں۔ بنگلہ دیش کے ضلع فرید پور میں پولیس کے تشدد سے ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع پر لوگوں نے تھانے پر حملہ کردیا، جس کے بعد مشتعل افراد نے ایک مکان اور 2 گاڑیوں کو آگ کے حوالے کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں : سخت سیکورٹی کے درمیان 5 ریاستوں میں ووٹنگ کا آغاز
خبروں کے مطابق پرتشدد مظاہروں کے دوران پولیس کی فائرنگ سے 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہونے کے باعث حکومت نے گزشتہ روز سے ایک ہفتے کا لاک ڈاؤن نافذ کر دیا ہے۔ بنگلہ دیش میں جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس سے 9155 ہلاکتیں، جبکہ 6 لاکھ 24 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : اردن: شاہ عبدﷲ اور سوتیلے بھائی حمزہ بن حسین میں مصالحت
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔